جرائم و حادثات

ناجائز تعلقات میں رکاوٹ بننے والے شوہر کا عاشق کے ساتھ قتل

خاتون اور عاشق گرفتار و جیل منتقل، قتل کے ہفتہ بعد سازش بے نقاب

حیدرآباد:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) ایک خاتون نے ناجائز تعلقات میں رکاوٹ بننے والے شوہر کا عاشق کے ساتھ مل کر قتل کرایا اور شوہر کے قتل کو عام موت ثابت کرنے کی کوشش کررہی تھی۔ تاہم پولیس نے ایک ہفتہ بعد اس سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے خاتون اور اس کے عاشق کو گرفتار کرلیا اور جیل منتقل کردیا۔ یہ واقعہ ضلع محبوب نگر کے پداچنتا کنٹہ میں پیش آیا جہاں سجاتا نامی خاتون نے اپنے ناجائز تعلقات کو نبھانے کی خاطر شوہر کا قتل کردیا۔ جاترا جشن کے بہانے شوہر کے ساتھ مئے نوشی کرنے کے بعد عاشق کی مدد سے اس کا قتل کردیا۔ سجاتا اور اس کا شوہر 39 سالہ سرینواسلو اپنے دو بچوں کے ساتھ پداچنتا کنٹہ میں رہتے تھے۔ سرینواسلو آٹو ڈرائیور تھا جو آٹو چلاتے ہوئے بیوی بچوں کی پرورش کررہا تھا۔

4 سال قبل سجاتا نے کروناکر ریڈی سے ملاقات کی ان کے درمیان بات چیت دوستی اور ناجائز تعلقات کا سبب بن گئی۔ کروناکر ریڈی اکثر سرینواسلو کی غیر موجودگی میں اس کے گھر آتا تھا اور سجاتا کے ساتھ رنگریلیاں مناتا تھا۔ کافی عرصہ تک جاری اس ناجائز تعلقات کے کھیل کا پتہ شوہر کو ہوا اور اس کے بعد میاں بیوی میں جھگڑے شروع ہوگئے۔ سرینواسلو نے افراد خاندان میں بیوی کے رویہ کی شکایت کی اور ان کے درمیان پنچایت بھی بیٹھائی گئی جس کے بعد خاتون نے چند روز تک اپنے عاشق کو دور رکھا لیکن وہ زیادہ دن اپنے عاشق سے دوری کو برداشت نہیں کرسکی اور ناجائز تعلقات میں رکاوٹ بننے والے شوہر کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ تیار کرتے ہوئے شوہر کے قتل کی سازش تیار کی اور اپنے عاشق کو اس سازش میں شامل کرلیا۔

ایک ہفتہ قبل شوہر کو یقین دلایا کہ اب وہ ایسی کوئی حرکت نہیں کرے گی اور دونوں نے مئے نوشی کی۔ شوہر نشے کی حالت میں دھت ہونے کے بعد اس نے عاشق کو طلب کیا اور گلا گھونٹ کر اس کا قتل کردیا۔ پولیس نے سجاتا اور کروناکر ریڈی کو گرفتار کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button