دہلی میں سڑک کے بیچ میں نوجوان کا قتل ، قتل کی خوفناک ویڈیو سی سی ٹی وی میں قید
نئی دہلی ، 19اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)نئی دہلی میں جنوبی دہلی ضلع کے سنگم وہار کالونی علاقے میں ایک نوجوان کے قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ملزم نے مقتول کو سڑک کے بیچوں بیچ چاقو سے وار کرکے ہلاک کردیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ قتل عام باہمی جھگڑے کی وجہ سے ہوا ہے ۔ خبر ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ اگرچہ ملزم اس واقعے کے بعد سے مفرور ہے تاہم پولیس کی تلاش جاری ہے۔خبر کے مطابق یہ واقعہ دیر شام نیب سرائے تھانہ علاقے کے سنگم وہار ایل بلاک میں پیش آیا۔ ملزم نے مقتول کو چاقو سے کئی وارکرکے موت کی نیند سلا دیا ۔
ہجوم کو اپنی طرف آتے دیکھ کر ملزم بھاگ گیا۔ مرنے والے کا نام عمران بتایا جا رہا ہے۔ وہ سنگم وہار کا رہائشی ہے۔یہ واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا۔ عمران کے خاندان کو اس بات کا کوئی علم نہیں ہے کہ عمران کی کس بات پر لڑائی ہوئی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ حالیہ دنوں عمران کی گلی کے باہر کسی بات پر لڑائی ہوئی تھی، تاہم پولیس ان تمام پہلوؤں کی تحقیقات کر رہی ہے۔



