جرائم و حادثات

خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد قتل، ملزم کانسٹیبل سمیت 2 افراد گرفتار

نوئیڈا، ۶؍ اگست :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اتر پردیش پولیس کے ایک کانسٹیبل سمیت دو لوگوں کو جمعہ کی شب ایک آئی ٹی کمپنی میں کام کرنے والی ایک نوجوان خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر عصمت دری اور قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق 2 اگست کو تھانہ فیز 3 کے علاقے میں واقع ہوٹل کے کمرے میں لڑکی کی لاش پھندے سے لٹکی ہوئی ملی تھی۔ انہوں نے کہا کہ لڑکی کے اہل خانہ نے نوئیڈا میں تعینات پولیس اہلکار آکاش اور لڑکی کے ایک ساتھی ارجن دوگل سمیت پانچ لوگوں پر عصمت دری اور قتل کا الزام لگایا تھا، جس کے بعد متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس (زون II) انکیتا شرما نے کہا کہ متأثرہ کے گھر والوں نے پولیس کو ایک ویڈیو فراہم کیا ہے، جس میں وہ کہہ رہی تھی کہ نوئیڈا میں تعینات پولیس اہلکار آکاش اس کی زندگی برباد کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تھانہ فیز 3 کی پولیس نے آج کانسٹیبل آکاش اور ارجن دوگل کو گرفتار کیا ہے۔خیال رہے کہ دہلی-این سی آر میں ان دنوں عصمت دری کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ کچھ عرصہ قبل یہ خبر آئی تھی کہ دہلی کمیشن برائے خواتین (DCW) کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے دہلی کے پیتم پورہ علاقے میں ایک سپا میں 22 سالہ خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے معاملے میں دہلی پولیس اور MCD کو نوٹس جاری کیا ہے۔

ایک 22 سالہ خاتون نے دہلی کمیشن برائے خواتین میں اسپا میں اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا الزام لگایا تھا۔ شکایت کنندہ نے کہا کہ اس نے 27 جولائی کو دہلی کے پیتم پورہ علاقے میں واقع سپامیں مساج کا کام شروع کیا تھا۔ اس نے بتایا کہ 4 اگست کو اسپا (SPA) کے منیجر نے اسے ایک گاہک سے ملوایا اور پھر اسے کولڈ ڈرنک میں کوئی نشہ آور چیز پلائی جس کے بعد منیجر اور گاہک نے اس کے ساتھ زیادتی کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button