قومی خبریں

سیف علی خان پر قاتلانہ حملہ، شاہد نامی مشتبہ شخص سے تفتیش جاری

کرینہ کپور اپنے شوہر کے ساتھ لیلاوتی اسپتال میں موجود ہیں

ممبئی، 17جنوری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)مشہور فلم اداکار سیف علی خان پر حملہ معاملے میں ایک بڑی اپڈیٹ سامنے آئی ہے۔ پولس نے ایک شخص میں حراست میں لے کر پوچھ تاچھ شروع کردی ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ اس سے حملہ آور کے سلسلے میں کوئی بڑا سراغ ملے گا۔ اس مشتبہ شخص کا نام شاہد بتایا جارہا ہے۔ سیف علی خان کی صحت کے حوالے سے بات کریں تو انہیں آئی سی یو سے نکال کر خصوصی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ اطلاع کے مطابق آج سیف علی خان نے چلنے کی کوشش کی۔

کرینہ کپور اپنے شوہر کے ساتھ لیلاوتی اسپتال میں موجود ہیں۔ کل سے سیف کے اہل خانہ اور بالی ووڈ کے کئی ستارے ان سے ملنے آرہے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ پولیس سیف علی خان کیس کی باریک بینی سے تفتیش کر رہی ہے۔ پولیس کی ٹیم فرانزک ماہرین اور فنگر پرنٹ ماہرین کے ساتھ سیف علی خان کے گھر تحقیقات کے لیے پہنچ گئی۔

اس میں یہ تمام باتیں سامنے آئی ہیں۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے، پولیس افسر نے کہا، داخلی گیٹ پر یا فلیٹ کے اندر کوئی ذاتی گارڈ موجود نہیں تھا جو آنے والوں پر نظر رکھے یا کسی بھی ہنگامی صورتحال کی اطلاع دے سکے۔ بلڈنگ سوسائٹی کے پاس وزیٹرس کی تفصیلات کو محفوظ رکھنے کے لیے کوئی رجسٹر بھی نہیں تھا۔ سیف علی خان پر حملے کے بعد لوگ اس کے لیے شاعر کمار وشواس کو بھی مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں۔اس بیچ ایک پولیس افسر نے کہا کہ وہ حیران ہیں کہ ہائی پروفائل جوڑے کے پاس حفاظتی اقدامات نہیں تھے۔ ایک اور سینئر تفتیشی افسر نے کہا کہ یہ نہ صرف جوڑے کے لیے بلکہ عام لوگوں کے لیے بھی وارننگ ہے۔

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اس وقت ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل ہیں۔ بدھ کو ہی ان کی دو سرجری ہوئی تھی۔ ڈاکٹروں کے مطابق وہ اس وقت خطرے سے باہر ہیں۔ لیکن وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہے۔ حملے کو ایک دن سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن حملہ آور تاحال پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکا۔ کرائم برانچ کی 20 ٹیمیں اسے تلاش کر رہی ہیں۔ پہلے تو یہ معمہ بن گیا کہ چھٹی منزل پر سی سی ٹی وی میں نظر آنے والا ملزم کہاں غائب ہو گیا۔ تاہم پولیس کو شبہ ہے کہ اس نے سیف کے گھر میں داخل ہونے کے لیے سیڑھیوں کا استعمال کیا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button