قومی خبریں

باہمی محبت، ہم آہنگی اور ایک دوسرے کی خدمت کی خواہش سیاست میں بھی قائم رہے : پرینکا گاندھی

مذہب

وارانسی: (اردودنیا.اِن)کانگریس جنرل سکریٹری اور پارٹی کی یوپی انچارج پرینکا گاندھی آج سنت شریومنوی رویداس جینتی کے موقع پر وارانسی میں سنت رویویداس کی جائے پیدائش شیر گووردھن پہنچیں۔ ہزاروں کارکنان نے ان کے استقبال کے لئے ہوائی اڈے پر موجودرہے۔

کانگریس جنرل سکریٹری نے شیر گووردھن پہنچ کر سنت روی داس سے ملاقات کی اور ستسنگ میں حصہ لیا۔ پچھلے سال بھی پرینکا گاندھی سنت شیرمانی کی جائے پیدائش پر پہنچی تھیں۔اس موقع پر کانگریس کی جنرل سکریٹری نے کہاکہ آج آپ سنت شریومانی شری رویداس مہاراج جی کی یوم پیدائش منا رہے ہیں،

میں اس مقام پر بہت خوش ہوں، مجھے سنت نرنجن داس جی مہاراج سے بہت پیار ہے۔ آج یہاں آپ کے سامنے کھڑی ہوں، میں صرف دو ہی چیزیں کہنا چاہتی ہوں،سنت رویداس نے جس مذہب کی تعلیم دی تھی وہ ایک سچا مذہب تھا، یہ ایک سچا مذہب ہے، اور آپ اس مذہب کو اپناتے ہوئے اس کی پیروی کرتے ہیں۔ یہ ایک سادہ مذہب ہے،

کیونکہ حقیقی مذہب ہمیشہ سادہ مذہب ہوتا ہے، یہاں سیاست نہیں، کوئی امتیاز نہیں، کوئی فرقہ نہیں دیکھا جاتا، ذات پات نہیں دکھائی دیتی، صرف انسانیت ہی نظر آتی ہے۔پرینکا گاندھی نے کہاکہ مجھے معلوم ہے کہ جب کورونا کا گذشتہ سال آغاز ہو تھا تو میری کوشش تھی کہ اتر پردیش کے کانگریس کارکنان بھی عوام کی خدمت کریں۔

خاص طور پر جب لاک ڈاؤن ہوا اور بہت سے لوگ بڑے شہروں سے پیدل اپنے شہروں، اپنے دیہاتوں کے لئے روانہ ہوئے۔پھر آپ کا معاشرہ جہاں آپ کے معاشرے کے لوگ تھے آپ نے بہت مدد کی، میں بھی اس کے لئے آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button