بین ریاستی خبریں

پنجاب کانگریس کا صدر بننے پرسدھو نے راہل اور پرینکاگاندھی کا اداکیاشکریہ، کہا میرا سفر شروع

چنڈی گڑھ، 19 جولائی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے نوجوت سنگھ سدھو کو پارٹی کی پنجاب یونٹ کا نیا صدر مقرر کیا ہے۔ ریاست کے وزیر اعلی امریندر #سنگھ کے سخت اعتراضات کے باوجود گاندھی نے یہ فیصلہ لیا۔ ادھرصدر بننے پر نوجوت سنگھ سدھو کا پہلا رد عمل سامنے آیا ہے۔ سونیا گاندھی، #راہل #گاندھی اور #پرینکا گاندھی واڈرا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سدھو نے کہا کہ میرا سفر اب شروع ہوا ہے۔

نوجوت سنگھ سدھو نے #ٹویٹ کیا ہے اور کہا ہے کہ میں کانگریس صدر سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے مجھ پر یقین کیا اور مجھے یہ اہم ذمہ داری سونپی،ہم 18 نکاتی ایجنڈے کے ذریعے ’جیتے گا پنجاب‘ مشن کوپوراکرنے کیلئے کانگریس خاندان کے ہر فرد کے ساتھ کام کریں گے، میرا سفر اب شروع ہوا ہے۔اتناہی نہیں سدھو نے سابق #وزیراعظم #جواہر لال نہرو کے ساتھ اپنے والد کی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔

انہوں نے لکھاکہ خوشحالی، استحقاق اور آزادی کو نہ صرف کچھ لوگوں میں بلکہ سب کے ساتھ شیئرکرنے والے میرے والد ایک کانگریس کارکن تھے ۔جو شاہی خاندان کو چھوڑ کر آزادی کی جنگ میں شامل ہوئے۔ حب الوطنی کیلئے انہیں موت کی سزا سنائی گئی۔ پھر کنگ ایمنسٹی سے راحت ملنے کے بعد وہ ڈی سی سی کے صدر، ایم ایل اے، ایم ایل سی اور ایڈووکیٹ جنرل بنے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button