
نانا پاٹولے مہاراشٹر کانگریس کے نئے صدر مقرر کئے گئے
مہاراشٹرا:(ایجنسیاں) مہاراشٹرا اسمبلی کے اسپیکر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے ایک دن بعد کانگریس لیڈر نانا ایف پاٹولے کو آج ، کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے نئ ذمہ داری دی اور انکی ریاستی کانگریس کے صدر کی حثیت سے تقرری عمل میں آئ۔
ورکنگ پریسیڑنٹ میں نسیم خان بھی شامل
جبکہ سابق وزیر اور سنیر مسلم لیڈر محمد عارف نسیم خان کا نام بھی نئے ورکنگ صدور کی فہرست میں شامل ہے
پاٹولے سے قبل سینئر رہنما اور وزیر برائے محصول وزیر بالاصاحب تھوراٹ مھاراشٹرا پردیش کانگریس پارٹی (ایم پی سی سی ) کے صدر کے عہدے پر فائز تھے
پاٹولے کے علاوہ ، کانگریس نے 6 ورکنگ صدور ، 10 نائب صدور اور ایک جمبو 37 رکنی پارلیمانی بورڈ کی بھی تقرری کی ہے نئے ورکنگ صدور میں شیواجی راو موگھے ، بسوراج پاٹل ، محمد عارف نسیم خان ، کنال روہیداس پاٹل ، چندرکانت ہنڑورے اور پرنتی سشیل کمار شندے جیسے سینئر قائدین شامل ہیں۔ ، سابقہ پانچ ورکنگ صدور میں سے چار – ڈاکٹر نتن راؤت ، یشومتی ٹھاکر ، مظفر حسین اور وشوجیت کدم – کو کو نئے پارلیمانی بورڈ میں شامل کیا گیا ہے جن نئے نائب صدور کی تقرری عمل میں آئ ہے



