اسپورٹس

سرینا کا خواب ایک بار پھر ٹوٹا ، اوساکا اور براڈی میں ہوگی خطابی جنگ

سرینا کا خواب ایک بار پھر ٹوٹا ، اوساکا اور براڈی میں ہوگی خطابی جنگ

سرینا کا خواب ایک بار پھر ٹوٹا ، اوساکا اور براڈی میں ہوگی خطابی جنگ
ملبورن: (اردودنیا.اِن)نومی اوساکا سرینا ولیمز کے 24 ویں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا اور جمعرات کو یہاں آسٹریلیائی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز فائنل میں داخل ہوگئیں جہاں ان کا اس کا مقابلہ جینیفر براڈی سے ہوگا۔

سرینا

سرینا گذشتہ چار سالوں سے مارگریٹ کورٹ کے 24 گرینڈ سلیم ٹائٹلز کی برابری کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وہ متعدد بار اس کے قریب آئیں لیکن آخری لمحوں میں انہیںشکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے 2017 میں ملبورن پارک میں اپنا آخری گرینڈ سلیم خطاب جیتا تھا۔اوساکا نے خواتین سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں 39 سالہ سرینا کو 6-3, 6-4 سے شکست دی۔ اس سے پہلے 2018 میں یو ایس اوپن کے فائنل میں سرینا کو شکست دینے والی اوساکا چوتھی بار کسی گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے خطابی مقابلے میں پہنچی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی فتوحاتی مہم کو 20 میچوں تک بھی پہنچا دیا ہے۔جاپان کی تیسری سیڈ اوساکا نے گزشتہ سال یو ایس اوپن بھی جیتا تھا ، جبکہ 2019 میں وہ آسٹریلیائی اوپن چمپئن بنی تھیں۔ وہ ہفتے کے روز فائنل میں امریکہ کی 22 ویں سیڈ یافتہ براڈی کے مدمقابلہ ہونگی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button