نئی دہلی19جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی (Union minister of minority affairs Mukhtar Abbas Naqvi) کو راجیہ سبھا کا نائب #قائدمقرر کیا گیا ہے۔ ذرائع نے پیر کو یہ معلومات دی ہیں۔خیال کیاجاتا ہے کہ بی جے پی کے ایک سینئر لیڈر ، #نقوی کی پارلیمانی امور میں اچھی گرفت ہے۔ وہ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ اچھے تعلقات اور رابطہ کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔
اس سے قبل ایوان بالا میں نائب قائد کی ذمہ داری مرکزی وزیر #پیوش گوئل کے پاس تھی ، جنھیں حال ہی میں راجیہ سبھا کا نیا لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔ #گوئل سے پہلے تھاور چند گہلوت ایوان کے قائد تھے۔ تاہم وزیروں کی کونسل میں توسیع سے قبل انہیں کرناٹک کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔



