قومی خبریں

قومی کمیشن برائے خواتین نے سادھوی وبھانند گری کونوٹس بھیجا مسلم خواتین کے خلاف تبصرہ کرنے پرفوراجواب طلب

نئی دہلی3فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)قومی کمیشن برائے خواتین (NCW) نے سادھوی وبھانند گری کو ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں مسلم خواتین کے خلاف مبینہ طور پر فرقہ وارانہ تبصرے کرنے پر ان سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔قومی کمیشن برائے خواتین نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اسے 48 گھنٹے کے اندر جواب دینے کو کہا گیا ہے۔

مبینہ طور پر ایک ویڈیو میں گری کو مسلم خواتین کے خلاف فرقہ وارانہ تبصرے کرتے ہوئے سنا گیا۔قومی کمیشن برائے خواتین نے اس معاملے کا نوٹس لیا ہے اور ویڈیو میں دیے گئے ریمارکس پر سادھوی وبھانند گری سے وضاحت طلب کی ہے۔

کمیشن نے 48 گھنٹوں کے اندر جواب دینے کو یقینی بنانے کو بھی کہا ہے۔دسمبر 2021 میں چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور میں دھرم سنسد کا پروگرام ہوا تھا۔ اس پروگرام میں مذہبی رہنماؤں نے کئی متنازعہ بیانات دیے۔ پروگرام میں سادھوی وبھانند گری نے مسلم خواتین کے خلاف ایک متنازعہ بیان دیا۔

اس پر اب خواتین کے قومی کمیشن نے اعتراض درج کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔ پروگرام میں سادھوی وبھانند گری نے کہا تھا کہ دھرم سنسد کا مقصد لو جہاد کو ختم کرنا ہے۔ اس نے کہا تھا کہ مسلمان ہندو خواتین کو اغوا کرتے ہیں اور پھر اجتماعی عصمت دری کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button