قومی خبریں

نیشنل ہیرالڈ کیس: سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی درخواست پر سماعت ملتوی

نئی دہلی6جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)نیشنل ہیرالڈ کیس میں سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔ اب یہ سماعت 13 جولائی کو ہوگی۔ 4 دسمبر 2018 کوسپریم کورٹ نے کہا تھا کہ نیشنل ہیرالڈ کیس (National Herald case) میں راہل گاندھی اور سونیا گاندھی کے خلاف انکم ٹیکس کی چھان بین جاری رہے گی۔

#نیشنل #ہیرالڈ #کیس میں #سپریم #کورٹ نے کانگریس کے سابق صدر #راہل گاندھی اور #سونیا #گاندھی کے ٹیکس کی جانچ کے ساتھ ہی محکمہ انکم ٹیکس کو جاری رکھنے کی اجازت دی تھی۔ تاہم کہاگیا ہے کہ اس کیس کی اگلی سماعت تک کوئی حکم منظور نہیں کیا جائے گا۔ اگرچہ سپریم کورٹ نے انکم ٹیکس محکمہ کو یہ اجازت دے دی ، لیکن سپریم کورٹ نے کہاہے کہ محکمہ انکم ٹیکس کوئی فیصلہ نہیں لے گا۔

در حقیقت ، سپریم کورٹ نیشنل ہیرالڈ کیس میں سونیا گاندھی ، راہل گاندھی اور آسکر فرنینڈس کو جاری #انکم #ٹیکس نوٹس کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کررہا ہے۔ اس سے قبل #عدالت نے نوٹس کی صداقت کی جانچ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ عدالت کے سامنے سوال یہ ہے کہ انکم ٹیکس کا نوٹس جائز ہے یا نہیں۔ عدالت نے کہاہے کہ جب معاملہ حتمی سماعت کے لیے تیارہے تواس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ انکم ٹیکس کا نوٹس جاری ہوا ہے یا نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button