’ہمت نہیں ہاری‘: کروکشیتر کے رکن پارلیمنٹ نوین جندال کی ’بورویل بوائے‘ پرنس سے ملاقات
2006 میں چار سالہ پرنس کمار تقریباً 50 فٹ گہرے بورویل میں گر گئے تھے۔
نئی دہلی 20 اپریل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) کروکشیتر سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ نوین جندال نے اتوار کے روز ’بورویل بوائے‘ کے نام سے مشہور پرنس کمار Prince Kumar سے ملاقات کی، جو اب 24 سال کے نوجوان بن چکے ہیں۔ تقریباً دو دہائیوں بعد ہونے والی اس ملاقات کو انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا۔
یہ ملاقات کروکشیتر میں ایک پولو مقابلے سے قبل ہوئی، جہاں پرنس کمار بطور مہمان شریک ہوئے تھے۔ نوین جندال نے ویڈیو میں پرنس کا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ وہ اب امبالہ سٹی سے صنعتی تربیتی ادارہ (آئی ٹی آئی) کا کورس مکمل کرچکے ہیں اور اس وقت عملی تربیت (اپرنٹس شپ) حاصل کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سال 2006 میں ہریانہ کے ضلع شاہ آباد کے گاؤں ہلدہری میں چار سالہ پرنس کمار تقریباً 50 فٹ گہرے بورویل میں گر گئے تھے۔ اس واقعہ نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا اور تقریباً 50 گھنٹے تک جاری رہنے والے بچاؤ آپریشن کے بعد انہیں بحفاظت باہر نکالا گیا تھا۔ اس دوران ملک بھر کے لوگوں نے ان کی سلامتی کے لیے دعائیں کیں۔
نوین جندال نے اس موقع پر کہا کہ پرنس نے مشکل ترین حالات میں بھی ہمت نہیں ہاری۔ انہوں نے یاد کیا کہ اس وقت بچے کو بسکٹ، چاکلیٹ اور دیگر غذائی اشیاء فراہم کی جا رہی تھیں تاکہ وہ حوصلہ برقرار رکھ سکے۔ انہوں نے کہا کہ آج پرنس پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور صحت مند ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پورا ملک آج بھی پرنس کو یاد کرتا ہے اور انہیں اس حال میں دیکھ کر خوشی محسوس کرتا ہے۔ نوین جندال نے یہ بھی بتایا کہ پرنس پہلی بار پولو مقابلہ دیکھنے آئے ہیں اور مقابلے کے بعد ان کے تاثرات بھی جانیں گے۔
हरियाणा के कुरुक्षेत्र के हल्दाहेड़ी गांव में प्रिंस नाम का 5 वर्षीय बच्चा 21 जुलाई 2006 को खेलते समय 50-60 फीट गहरे बोरवेल में गिर गया था।
50 घंटे से अधिक चले भारतीय सेना के व्यापक रेस्क्यू ऑपरेशन के बाद उसे 23 जुलाई 2006 को सुरक्षित बाहर निकाल लिया गया था, जिसे देश में काफी… pic.twitter.com/V2KT57ZyLm
— Anku Chahar (@anku_chahar) April 19, 2026



