قومی خبریں

گستاخانہ ٹوئٹ کرنے والے نوین جندل کا درد، میرا خاندان خطرے میں ہے

نئی دہلی،12جون:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے شان میں گستاخانہ ٹوئٹ کرنے والے بی جے پی کے سابق رہنما نوین کمار جندل کا کہنا کہ ان کے خاندان کو مبینہ اسلامی بنیاد پرستوں کے حملے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کل ہندی میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ میں تمام لوگوں سے عاجزانہ درخواست کرتا ہوں کہ وہ میرے اور میرے خاندان کے بارے میں کوئی بھی معلومات کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔میری درخواست کے باوجود بہت سے لوگ سوشل میڈیا پر میرا رہائشی پتہ پوسٹ کر رہے ہیں۔

میرے خاندان کو مبینہ اسلامی بنیاد پرستوں سے خطرہ ہے ۔نوین جندل نے ایک نمبر کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا جس سے انہیںدھمکیاں ملنے کا دعویٰ کیا اور دہلی پولیس کو کارروائی کرنے پر زور دیا۔جندل کو گزشتہ ہفتے بی جے پی نے نکال دیا تھا کیونکہ پارٹی نے ان کے اور قومی ترجمان نوپور شرما کے خلاف پیغمبر اسلامؐ کے بارے میں ان کے تبصرے کے لیے کارروائی کی تھی جس نے ملک اور بیرون ملک احتجاج کی لہر کو جنم دیا تھا۔ انہوں نے خود کو ایک ’’ ہندو گوروَ‘‘ کے طور پر بیان کیا ہے اور کہا ہے کہ اس وقت ان کی بنیادی فکر اپنے خاندان کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button