نئی دہلی، 2 مئی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) آئی پی ایل کے 16 ویں سیزن کے 43 ویں لیگ میچ میں کوہلی اور گوتم گمبھیر ایک بار پھر میدان میں گرما گرم بحث دیکھنے میں آئی۔اس بحث کی وجہ کوہلی اور افغانستان کے کھلاڑی نوین الحق کے درمیان میچ کے دوران جھگڑا سمجھا جا رہا تھا۔ نوین الحق کابل کی جنگ کے دوران ایک پناہ گزین کے طور پر پاکستان منتقل ہوئے تھے۔اس واقعے کے بعد انڈین ایکسپریس میں شائع ہونے والے لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) میں نوین الحق کے ساتھی کھلاڑی کے بیان کے مطابق نوین نے کہا کہ وہ آئی پی ایل میں کھیلنے کے لیے آئے تھے اور گالیاں سننے کے لیے نہیں ۔
جس وقت نوین بیٹنگ کر رہے تھے، اس وقت ان کی محمد سراج اور کوہلی سے کسی بات پر تلخ کلامی ہوگئی تھی،انہیں خاموش کرانے کے لیے امیت مشرا، جو اس وقت نوین کے ساتھ بلے بازی کر رہے تھے، کو درمیان میں آنا پڑا۔اس کے بعد جب میچ ختم ہوا تو کوہلی اور نوین ایک بار پھر ہاتھ ملاتے ہوئے لڑتے نظر آئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ اس کے بعد میدان میں کوہلی اور گوتم گمبھیر کے درمیان زبردست مباحثہ دیکھنے میں آیا، جس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو درمیان میں آکر انہیں ہٹانا پڑا۔اس میچ میں آر سی بی کی جیت سے زیادہ اس واقعہ کا چرچا ہر طرف دیکھا جا رہا ہے۔
میدان میں ہونے والے اس واقعے کی وجہ سے میچ ریفری نے کوہلی کی میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ کیا، جو کہ 1.07 کروڑ روپے ہے۔ نیز نوین الحق پربھی میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ایل ایس جی ٹیم کے مینٹورسابق کرکٹر گوتم گمبھیر پر بھی میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
Virat Kohli vs Gautam Gambhir Fight controversy, only the fight remained#ViratKohli #gautamgambhir #naveenulhaq #ViratKohli𓃵 #viral #gautamipatilviralvideo #naveen_ul_haq https://t.co/6gsc6bH7sE pic.twitter.com/yuHSIiib2M
— Help Times (@the_helptimes) May 2, 2023



