
چندی گڑھ،13؍جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پنجاب کانگریس میں جاری تنازعہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ادھر کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو (Navjot Singh Sidhu)نے کہا کہ عام آدمی پارٹی نے ہمیشہ میرے کام کی تعریف کی ہے۔ ہماری اپوزیشن پارٹی ‘عآپ‘ (Aam Aadmi Party) نے #پنجاب میں میرے کام کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ کون پنجاب کے لئے لڑ رہا ہے۔
#نوجوت سنگھ #سدھو کے #ٹویٹ کے بعد سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ وہ عام آدمی پارٹی میں شامل ہوسکتے ہیں۔دراصل نوجوت سنگھ سدھو اور امریندر سنگھ کے مابین لڑائی جاری ہے۔ آئندہ #اسمبلی #انتخابات کے پیش نظر ہائی کمان نے مداخلت کرنے کی کوشش کی لیکن ابھی تک کچھ حل نہیں کیا جاسکا۔



