نواب ملک نے سمیر وانکھیڑے پر اٹھایا سوال پوچھا- وہ داڑھی والا کون تھا، سی سی ٹی وی فوٹیج دکھائیں
ممبئی،27؍اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ممبئی کروزمنشیات معاملے پر این سی بی افسر سمیر وانکھیڑے پرمہاراشٹرا کے وزیر نواب ملک مسلسل الزام لگا رہے ہیں۔ انہوں نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اس پارٹی میں انٹرنیشنل ڈرگ مافیا بھی شامل تھا۔ بتائیں وہ داڑھی والا کون ہے؟ این سی بی اس پر توجہ دے۔ داڑھی والے اور سمیر وانکھیڑے کا کچھ رشتہ ہے۔
کروز کے تمام سی سی ٹی وی فوٹیج نکلوائیں، سب کچھ معلوم ہو جائے گا۔ دہلی سے آنے والی ایجنسی کو اس پر توجہ دینی چاہیے۔ ہمارے پاس بہت ساری ویڈیوز ہیں۔ اس پارٹی میں ڈرگ مافیا کو چھوڑ کر کچھ لوگوں کو پھنسایا گیا ہے ۔ اگر این سی بی کے سربراہ ہمارے پاس آتے ہیں تو ہم انہیں یہ دیں گے۔ داڑھی والا سمیر وانکھیڑے کا دوست ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج نکالیں، سب کچھ معلوم ہوجائے گا ۔ قانون ہی سمیر وانکھیڑے کو جیل بھیجے گا۔ سمیر جعلی دستاویزات یعنی جعلی کاسٹ سرٹیفکیٹ بنا کر آئی آر ایس بن گیا اور ایک دلت کا حق چھین لیا۔ مہاراشٹر کے وزیر نے مزید کہا کہ اگر میرے ٹویٹر پر پوسٹ کیا گیا سرٹیفکیٹ جعلی ہے تو سمیر کو اصلی پیش کرنا چاہیے۔
سبھی کا برتھ سرٹیفکیٹ آن لائن دستیاب ہے، لیکن سمیر وانکھیڑے کا نہیں ہے ۔ ہم نے جو بھی دستاویزات پیش کی ہیں، سب اصلی ہیں۔ نکاح نامہ ڈالا ہے وہ بھی اصلی ہے۔ اگر کوئی شخص مذہب تبدیل کرتا ہے تو کیا اسے درج فہرست ذاتوں کے ریزرویشن کا فائدہ ملے گا؟ یہ سوال میرا پی ایم مودی جی سے ہے۔
میں دستاویزات کی بنیاد پر بات کر رہا ہوں۔ میں ہندو مسلم نہیں کر رہا ہوں۔ جو شخص درج فہرست ذات سے تعلق رکھتا ہے اور وہ دوسری ذات میں چلا جاتا ہے تو اسے فائدہ نہیں ملے گا۔
نواب ملک مسلسل ٹویٹس اور پریس کانفرنس کے ذریعے سمیر وانکھیڑے کو گھیر رہے ہیں، جس کے بارے میں سمیر کی بیوی کرانتی ریڈکر نے بھی منگل کو بیان دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میرا شوہر جھوٹا نہیں، ایماندار ہے۔ کچھ لوگوں کو اس کے کام کرنے کے انداز سے پریشانی ہے۔ ہم ثبوت دیتے دیتے تھک چکے ہیں۔ ہم عام لوگ ہیں۔
اسی دوران آج پھر نواب ملک نے نکاح نامہ بھی شیئر کیا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے لکھا ہے کہ یہ سمیر داؤد وانکھیڑے کا نکاح نامہ ہے جو ڈاکٹر شبانہ قریشی کے ساتھ ہوئی تھی۔ 7 دسمبر 2006 کو سمیر داؤد وانکھیڑے اور شبانہ قریشی کی شادی لوکھنڈ والا کمپلیکس، اندھیری ویسٹ ممبئی میں ہوئی۔
دوسری جانب کرانتی کا کہنا ہے کہ میں اور میرے شوہر پیدائشی طور پر ہندو ہیں، ہم نے کبھی مذہب تبدیل نہیں کیا، جب کہ ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں۔



