ممبئی ،06؍ نومبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے جن چھ منشیات کے مقدمات کو ممبئی زون کے افسر سمیر وانکھیڑے سے لے سینئر افسر سنجے سنگھ کی سربراہی والی ایس آئی ٹی کے حوالے کیا ہے ، اس میں مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک کے داماد کا معاملہ بھی شامل ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) اب نواب ملک کے داماد سمیر خان کی ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کے لیے تیا رہے۔
یہ ایک ایسا اقدام ہے جس سے سیاسی تنازعہ شروع ہونے کا امکان ہے، کیونکہ وزیر انسداد منشیات ایجنسی اور اس کے زونل سربراہ سمیر وانکھیڈے پر بار بار حملے کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق کہ ضمانت کو چیلنج کرنے کا فیصلہ گزشتہ مہینے کے شروع میں لیا گیا تھا۔
سمیر خان کو این سی بی نے اس وقت طلب کیا جب اسے ایک دیگرمنشیات کے کیس میں خان اور ایک ملزم کے درمیان 20,000 روپئے کے آن لائن لین دین کے ثبوت ملے۔سمیر خان کو این سی بی نے اس سال 13 جنوری کو 200 کلو منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا لیکن ملک نے دعویٰ کیا تھا کہ برآمد شدہ مواد ’ہربل تمباکو‘ تھا۔
۔ سمیر کو عدالت نے آٹھ ماہ بعد ستمبر میں ضمانت دی تھی۔سمیر خان کا معاملہ گزشتہ ماہ ایک بار پھر اس وقت سرخیوںمیں آیا جب این سی بی نے بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو ممبئی کروز ڈرگز کیس میں گرفتار کیا۔ اس کے بعد نواب ملک نے این سی بی اور سمیر وانکھیڑے پر الزامات لگائے ۔ اس کے تحت ملک نے وانکھیڑے پر بھتہ خوری، جعلی کاسٹ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے اور شاہ رخ خان کو پھنسانے کے لیے فرضی کیس بنانے کا الزام لگایا تھا۔



