بین ریاستی خبریں

این سی بی کے گواہ کرن گوساوی کو 8 دن کی پولیس حراست میں بھیجا گیا

ممبئی،28اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)آرین خان منشیات کیس میں پونے پولیس نے آج این سی بی کے گواہ کرن گوساوی کو گرفتار کیا۔ کرن گوساوی کو 2018 میں ایک دھوکہ دہی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ گوساوی کو گرفتار کرنے کے بعد آج یعنی جمعرات کو پونے کی سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا۔

جہاں سے اسے آٹھ دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا گیا۔ کرن گوساوی پر پہلے ہی 2018 سے دھوکہ دہی کا مقدمہ درج ہے۔ اس کے ساتھ ہی اب ان کے خلاف مزید دو نئے کیس درج کیے گئے ہیں۔کرن گوساوی کے خلاف اب انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 66 ڈی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جو فیس بک پر اشتہارات پوسٹ کر کے نوجوانوں کو نوکری دینے کے بہانے لالچ دینے کا معاملہ ہے۔

اس کے علاوہ ان کے خلاف آئی پی سی419 کے تحت دھوکہ دہی کا ایک اور مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ وکیل ہرشد گاروڈنے نے شکایت کنندہ چنمے دیشمکھ کی طرف سے اس معاملے میں سرکاری وکیل کے ساتھ بحث کی۔بتادیں کہ 02 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر این سی بی کے چھاپے کے بعد کرن گوساوی کی اس معاملے میں گرفتار اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے ساتھ تصویریں اور ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔

منشیات کیس کے ایک اور آزاد گواہ پربھاکر سائل نے الزام لگایا ہے کہ آرین کو این سی بی کے دفتر لانے کے بعد اس نے گوساوی کو فون کیا کہ وہ سیم ڈی سوزا سے 25 کروڑ روپے کا مطالبہ کریں اور 18 کروڑ روپے کے معاملے کا فیصلہ کریں،کیونکہ اسے سمیر وانکھیڑے (این سی بی کے ممبئی ریجنل یونٹ کے ڈائریکٹر) کو آٹھ کروڑ روپے دینے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button