نئی دہلی،24؍ جنوری(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار کورونا NCP chief Sharad Pawar سے متاثر ہوگئے ہیں ،ٹویٹ کرکے انہوں نے خود کو متاثر ہونے کی اطلاع دی ہے۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار کو کورونا مثبت پایا گیا ہے۔
شرد پوار نے کہا میں کورونا سے متاثر ہوں۔ لیکن پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔ ڈاکٹر کی تجویز کے مطابق علاج جارہی ۔ جو لوگ گزشتہ کچھ دنوں میں میرے رابطے میں آئے ہیں، وہ اپنا ٹیسٹ کرائیں اور تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
اتوار کو مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 40,805 نئے کیسز سامنے آئے، جس کے بعد کل کیسز بڑھ کر 75,07,225 ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک دن میں 44 مریضوں کی موت ہوئی جس سے ریاست میں جان گنوانے والوں کی کل تعداد 1,42,115 ہوگئی ہے۔
عہدیدار نے کہا کہ آج کورونا وائرس کی اومیکرون سے متعلق کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کو ممبئی میں انفیکشن کے 2550 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور 13 مریضوں کی موت ہو گئی۔ عہدیدار نے بتایا کہ اس وقت ریاست میں کوویڈ 19 کے 2,93,305 مریض زیر علاج ہیں۔
ہندوستان میں پیر کو ایک دن میں کورونا کے 3,06,064 نئے کیس رپورٹ ہوئے، جو 241 دنوں میں سب سے زیادہ ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 439 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔



