سرورققومی خبریں

NEET 2022 خواتین امیدواروں کو امتحانی ہال میں داخل ہونے سے پہلے انڈر گارمنٹس اتارنے پر مجبور کیا گیا

ممبئی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) NEET (قومی اہلیت کم داخلہ ٹیسٹ) کے امتحان کے دوران کیرالہ کے کولم سے ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ الزام ہے کہ مارتھوما انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹکنالوجی میں واقع امتحانی مرکز میں سختی کے نام پر طالبات کے زیر جامے بھی اتار دیے گئے۔ اس سلسلے میں طالبات کے اہل خانہ نے پولیس میں مقدمہ درج کرایا ہے۔ تاہم مارتھوما انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی نے واقعے کی تردید کی ہے۔ فی الحال پولس معاملے کی جانچ کر رہی ہے ۔

شکایت درج کروانے کے بعد لڑکی کے والد نے کہا، ‘میری بیٹی کو بتایا گیا تھا کہ میٹل ڈیٹیکٹر میں انڈرگارمنٹس کا ہک لگ گیا ہے، اس لیے اسے اسے اتارنا ہوگا۔ تقریباً 90 فیصد طالبات کے زیر جامہ اتار کر اسٹور روم میں رکھا گیا۔ جس کی وجہ سے یہ طالبات امتحان کے دوران ذہنی طور پر کافی پریشان تھیں ۔

ایک اور طالبہ کے والد کا کہنا تھا کہ میری بیٹی کو بتایا گیا کہ تم نے امتحان میں ڈریس کوڈ پر عمل نہیں کیا اور انڈر گارمنٹس اتارنے ہوں گے۔اگر آپ ایسا نہیں کریں گے تو آپ امتحان میں شامل نہیں ہو سکیں گے۔ اور بھی بہت سے طلباء کو ایسا کرنے کو کہا گیا۔ ان میں سے کچھ رونے لگے۔ بتا دیں کہ مارتھوما انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی میں NEET کا امتحان ہوا تھا اور یہ واقعہ 17 جولائی کا بتایا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button