
ممبئی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا اور انگد بیدی دوسری بار والدین بننے جارہے ہیں۔اداکارہ #نیہا #دھوپیا (Neha Dhupia) اور ان کے شوہر انگد بیدی نے #سوشل #میڈیا پر #مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ ان کےگھر جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے ۔اداکارہ نیہا دھوپیا نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر اپنی فیملی کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے، اس تصویر میں اداکارہ اپنے شوہر انگد بیدی اور بیٹی مہر کے ساتھ بہت خوش دکھائی دے رہی ہیں۔انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ ہمیں ایک کیپشن کا انتخاب کرنےمیں 2 دن کا وقت لگا۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے لکھا کہ ’اور سب سے بہتر کیپشن جو ہم نے سوچا وہ خدا کا شکر بجا لانے کا تھا۔دوسری جانب اداکارہ کے شوہر انگد بیدی نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پراسی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ نیا مہما ن گھر آنے والا ہے۔یاد رہے کہ اداکارہ نیہا دھوپیانے 10 مئی 2018 کو خفیہ طور پر انگدبیدی کے ساتھ شادی کرلی تھی اور اسی سال نومبر میں ان کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جسکا نام ‘’مہر‘ ہے۔



