جرائم و حادثات

بیوی کی خود کشی کی ریکارڈنگ کرنے والا شوہر گرفتار

امراوتی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)آندھرا پردیش کے نیلور ضلع میں آتماکور ٹاون میں ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا جس نے اپنی بیوی کی خود کشی کی ریکارڈنگ کی ۔ یہ واقعہ چہارشنبہ کو پیش آیاتھا جس کے بعد یہ ویڈیو وائرل ہوگئی ۔ اس میں اس شخص کو اپنی بیوی کو خود کشی کیلئے اکساتے ہوئے سنا جارہا ہے ۔
اپنی #بیوی کو #خودکشی سے روکنے کی بجائے یہ شخص نہ صرف ویڈیو ریکارڈنگ کرر ہا ہے بلکہ وہ اپنی بیوی کی حوصلہ افزائی بھی کر رہا تھا ۔ اس نے یہ #ویڈیو بعد میں سسرالی عزیزوں کو روانہ کیا ۔ پولیس نے پنچلیا نامی شخص کو #گرفتار کرلیا جو ایک اے ٹی ایم کا #سکیوریٹی گارڈ بتایا گیا ہے ۔
متوفی خاتون انسداد غربت مشن میں کام کرتی تھی اور ان کی شادی چند سال قبل ہوئی تھی ۔ انہیں دو بچے بھی ہیں۔ پولیس کے بموجب پنچلیا کو اپنی بیوی کے کردار پر شبہ تھا جس سے تنگ آکر خاتون نے خود کشی کرلی ۔

شوہر کی موت کے ایک گھنٹہ بعد بیوی کی موت

شوہر کی موت کے اندرون ایک گھنٹہ بیوی کی بھی موت ہوگئی۔یہ واقعہ بھونگیر چوٹ اُپل میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق سنستھان نارائن پور منڈل میں ضعیف جوڑا 90سالہ لکشمیا اور 85 سالہ لکشمماں رہتے تھے ۔شوہر لکشمیا کی خرابی صحت کی وجہ سے موت ہوگئی ۔ شوہر کی موت کے ایک گھنٹہ کے بعد بیوی کی #موت ہوگئی۔
ضعیف جوڑے کی ایک دن میں ایک گھنٹہ کے وقفہ سے موت پر گاوں میں غم کی لہر دوڑگئی۔ یہ اطلاع تاخیر سے سامنے آئی۔ جوڑے کی  آخری رسومات انجام دی گئیں جس میں گاوں والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button