بین الاقوامی خبریںسرورق

نیتن یاہو کے متوقع وارنٹ گرفتاری امریکی سینیٹرز نے عالمی عدالت پر پابندیوں کی دھمکی دے ڈالی

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور دیگر حکام کے متوقع وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر دھمکی دیدی

واشنگٹن،8مئی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) کئی امریکی سینیٹرز نے جرائم کی عالمی عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان کو فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور دیگر حکام کے متوقع وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر دھمکی دیدی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 12 ریپبلکن سینیٹرز کی جانب سے آئی سی سی کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان کو لکھے گئے خط میں نیتن یاہو سمیت اسرائیلی حکام کے خلاف وارنٹ جاری کرنے کی صورت میں جرائم کی عالمی عدالت کیخلاف پابندیاں لگانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ریپبلکن سینیٹرز کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اگر عالمی عدالت نیتن یاہو یا دیگر اسرائیلی حکام کو غزہ کے معاملے میں ذمہ دار ٹھہراتی ہے تو یہ نا صرف اسرائیل بلکہ امریکہ کی خود مختاری پر بھی حملہ تصور ہوگا۔

امریکی سینیٹرز کی جانب سے لکھے گئے خط میں 12 ریپبلکن سینیٹرز کے دستخط بھی موجود ہیں۔یاد رہے عالمی عدالتِ انصاف میں غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت کی تحقیقات جاری ہیں، فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 34 ہزار سے زائد فلسطینی شہید جب کہ 78 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔اسرائیل عالمی برداری کی مخالفت کے باوجود رفح پر حملہ کرچکا ہے، عالمی برادری پہلے ہی اسرائیل کو رفح میں زمینی آپریشن کی صورت میں تباہ کن نتائج سے خبردار کرچکی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس قسم کی قیاس آرائیاں زیر گردش ہیں کہ جرائم کی عالمی عدالت نیتن یاہو سمیت اعلیٰ اسرائیلی حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری کر سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button