سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

چکن کو فریج کے اوپر والے حصے میں رکھنے کی خطرناک غلطی! ماہرین کا اہم انتباہ

چکن کبھی بھی فریج کے اوپر والے حصے میں نہ رکھیں

frozen chicken مرغی کا گوشت دنیا بھر میں استعمال ہوتا ہے۔ اس کا شمار مقبول ترین گوشت میں ہوتا ہے کیونکہ یہ نسبتاً سستا بھی ہے اور غذائیت سے بھرپور بھی۔ دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ برائلر یعنی مرغی کا گوشت کھانے میں استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ یہ زیادہ تر عام آدمی کی پہنچ میں بھی ہے۔یہ سب باتیں تو بہت اچھی ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ مرغی کے گوشت سے متعلقہ کچھ پہلو بہت حساس ہیں جن کے معاملے میں سخت احتیاط کی ضرورت بھی ہوتی ہے۔

اسے صاف کرنے اور پکانے سے لے کر اسٹور کرنے تک ہر مرحلے پر خصوصی احتیاط کی بہت زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ اس ضمن میں غذائی امور کے ماہر کہتے ہیں کہ مرغی کے گوشت کو کبھی بھی فریج کے سب سے اوپر والے حصے میں نہیں رکھنا چاہئے۔ اس گوشت میں سے رسنے والا مائع دیگر اشیاء تک پہنچ کر ان میں بیکٹیریا منتقل کرسکتا ہے۔ سب سے بہتر یہ ہے کہ مرغی کے گوشت کوسب سے نیچے والے حصے میں رکھیں تا کہ یہ دیگر اشیاء کو متاثر نہ کر سکے۔

مرغی کے گوشت کو گھر میں صاف کرنے کے بجائے صاف شدہ گوشت لائیں تو بہتر ہے، یعنی آپ اسے دھوئے بغیر پکا سکیں۔ اگر اسے دھونا ضروری ہو تو احتیاط کریں کہ قریب کوئی کھانے کی چیز نہ پڑی ہوئی ہو۔ اسے دھوتے ہوئے پانی کے چھینٹے ادھر اُدھر پڑی اشیاء پر نہ پڑنے دیں کیونکہ گوشت میں موجود بیکٹیریا ان اشیاء میں منتقل ہو کر ہمارے لئے بیماری کا باعث بن سکتے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button