
نئی دہلی17جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (University Grants Commission)نے نئے رہنما خطوط میں کہا ہے کہ ملک بھر کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں نیا #تعلیمی #سیشن یکم اکتوبر سے شروع ہوگا جب کہ داخلہ کا عمل 30 ستمبر تک مکمل ہونا چاہیے۔ #یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ #انڈرگریجویٹ کورسز میں داخلہ کا عمل سی بی ایس ای ، آئی سی ایس ای اور تمام ریاستی بورڈوں کے نتائج کے اعلان کے بعدہی شروع ہوجائے۔
یو جی سی (UGC) نے نئے رہنما خطوط میں کہاہے کہ توقع ہے کہ تمام اسکول بورڈ 31 جولائی تک 12 ویں #کلاس کے #امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیں گے۔ اگر نتائج کے اعلان میں تاخیر ہوتی ہے تونیاتعلیمی سیشن 18 اکتوبر تک شروع ہوسکتا ہے۔کمیشن نے واضح کیاہے کہ درس و تدریس کا عمل آف لائن ، آن لائن یا دونوں کے ذریعہ جاری رہنا چاہیے۔
والدین کو درپیش مالی پریشانیوں کے پیش نظر ، #کمیشن نے یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں سے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ طلبا کے داخلہ کی منسوخی یا تقرری منسوخ ہونے کی صورت میں مکمل فیس واپس کردی جائے۔اس نے یونیورسٹیوں اور کالجوں کو 31 اگست تک آخری سیشن یا آخری سال کے امتحانات کا انعقاد لازمی قرار دے دیا ہے۔ امتحانات آف لائن ، آن لائن یا دونوں طریقوں سے کروائے جاسکتے ہیں۔



