تلنگانہ کی خبریں

آر ٹی سی مسافرین کو سہولت ، جولائی میں نیا ایپ متعارف

بس کہاں ہے اور کتنے منٹ میں پہونچے گی ، تمام تفصیلات سے آگاہی ، پشپک بسوں میں تجربہ کامیاب

تلنگانہ :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)تلنگانہ آر ٹی سی کی جانب سے مسافرین کو ایک اور سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ ایک ایسا ایپ تیار کیا جارہا ہے جس سے مسافرین کو پتہ چل جائے گا کے انہیں سوار ہونے والی بس کونسے اسٹاپ پر ہے اور وہ جس مقام پر ہے وہاں کتنے منٹ میں بس پہونچے گی ۔ اس کی تفصیلات وہیکل ٹریکنگ پیاسنجر انفارمیشن سسٹم ( وی ٹی پی آئی ایس ) ایپ کے ذریعہ فراہم کی جائیں گی ۔ آر ٹی سی عہدیداروں کی جانب سے پائلٹ پراجکٹ کے تحت اس کو گریٹر حیدرآباد میں شمس آباد روٹ چلائی جانے والی 39 پشپک اے سی الکٹرک بسوں میں وی ٹی پی آئی ایس کا تجربہ کیا گیا جس کی کامیابی کے بعد اس خصوصی ایپ کو جولائی کے دوسرے ہفتہ میں سب کے لیے متعارف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

پہلے مرحلے میں 1500 بسوں میں یہ سسٹم لگایا جارہا ہے ۔ اس کے بعد مزید 2000 بسوں میں وی ٹی پی آئی ایس کو متعارف کرایا جائے گا ۔ اس سے سفر آسان ہوجانے کا آر ٹی سی کے عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ایپ کے دستیاب ہوجانے کے بعد 850 میٹرو بسوں میں بھی یہ سہولت فراہم کی جائے گی ۔ گریٹر حیدرآباد میں چلنے والی آر ٹی سی بسوں کی تفصیلات اور وقت ایپ میں دستیاب ہوجانے سے حیدرآباد کے بسوں میں سفر کرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہونے کی توقع کی جارہی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button