قومی خبریں

لکھنؤ والوں کیلئے ریلوے کی سوغات، جلد ملے گی 6 وندے بھارت ٹرین

لکھنؤ سے ملک کے الگ الگ 6 شہروں کے لیے نئی وندے بھارت ٹرینوں کی شروعات ہونے والی ہے

لکھنؤ، 5دسمبر:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤمیں رہنے والوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آ رہی ہے۔ جلد ہی لکھنؤ سے ملک کے الگ الگ 6 شہروں کے لیے نئی وندے بھارت ٹرینوں کی شروعات ہونے والی ہے۔ یعنی لکھنؤ کو 6 وندے بھارت ٹرینوں کا تحفہ ملنے والا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 2024 میں ہونے والے لوک سبھا انتخاب سے پہلے ان ٹرینوں کی آمد و رفت شروع ہو سکتی ہے۔لکھنؤ سے جن شہروں کے لیے یہ ٹرینیں چلیں گے ان میں پٹنہ، ممبئی، پوری، کٹرا، دہرادون اور میرٹھ شامل ہیں۔قابل ذکر ہے کہ مرکزی وزیر ریل اشونی ویشنو نے گزشتہ ہفتہ ہی لکھنؤ سے میرٹھ تک وندے بھارت ٹرین چلانے کا اعلان کیا تھا۔ اب اس سلسلے میں سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔

ریلوے افسران نے بھی نئی ٹرینیں چلانے کو لے کر تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ توجہ طلب بات یہ بھی ہے کہ نئی دہلی سے وارانسی کے درمیان فی الحال ایک وندے بھارت ایکسپریس ٹرین چلائی جا رہی ہے جو کہ مسافروں میں بہت مقبول ہو چکی ہے۔ لوگوں کی طرف سے یہ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ اس روٹ پر مزید ایک ٹرین چلائی جائے۔ مستقل مطالبے کے پیش نظر رکھتے ہوئے دونوں اسٹیشن کے درمیان مزید ایک وندے بھارت ٹرین جلد چلائی جا سکتی ہے۔

ذرائع کے حوالے سے خبریں سامنے آرہی ہیں کہ اس کے لیے سروے کا عمل بھی پورا ہو چکا ہے۔اس درمیان شمال مشرقی ریلوے لکھنؤ ڈویژن کا کہنا ہے کہ گومتی نگر ریلوے اسٹیشن کو عالمی سطح کی سہولیات سے مزین کیا جا رہا ہے۔ اگر لکھنؤ سے پٹنہ جانے والی وندے بھارت ٹرین کی بات کریں تو شمالی ریلوے لکھنؤڈویژن نے روٹ سروے مکمل کر لیا ہے۔ ریل کوچ فیکٹری سے ریلوے بورڈ کو اس ٹرین کا ریک الاٹ بھی ہو چکا ہے۔ اس تعلق سے نوٹیفکیشن جلد ہی جاری ہو سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button