بین الاقوامی خبریں

جنسی ہراسانی کے الزامات، نیویارک گورنر مستعفی

نیویارک،11؍اگست :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)امریکی ریاست #نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو نی گزشتہ روز جنسی ہراسانی کے پے در پے الزامات کے جواب میں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔خبر کے مطابق، گورنر کومو نے گزشتہ سال ریاست نیویارک میں کرونا وبا سے نمٹنے میں بہترین کار کردگی پر ملک بھر سے زبردست دادو تحسین وصول کی تھی لیکن ایک سال بعد انہیں ایک دو نہیں، بلکہ گیارہ #خواتین کی جانب سے #جنسی ہراسانی کے الزامات کے دفاع کا مرحلہ درپیش ہے۔

63 سالہ #ڈیمو کریٹک #گورنر اینڈریو کومو (Andrew M  Cuomo )نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی خواتین کو جان بوجھ کر برے برتاو کا نشانہ نہیں بنایا اور ان پر لگنے والے الزامات سیاسی وجوہات پر لگائے گئے لیکن ان کا کہنا تھا کہ #امریکہ کے موجودہ سیاسی ماحول میں عہدے پر رہ کر الزامات کا دفاع کرنا ریاست کو کئی مہینوں تک مشکل صورتحال سے دوچار رکھے گا۔

اٹارنی جنرل کی رپورٹ کے بعد ان پر مستعفی ہونے کا دباؤ تھا اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں ان کے مواخذے کا مطالبہ بھی زور پکڑ رہا تھا۔گزشتہ سال نیویارک میں کرونا وائرس کے زور پکڑنے پر روزانہ ٹی وی پر بریفنگ دینے کے دوران قومی سطح پر مشہور ہونے والے گورنر نے اپنے ایک خطاب کے دوران مستعفی ہونے کا اعلان کیاہے۔

اب 62 سالہ #لیفٹننٹ گورنر کیتھی ہوکل ان کی جگہ یہ عہدہ سنبھالیں گی۔ اس سے پہلے وہ امریکی کانگریس کی رکن رہ چکی ہیں اور اب وہ نیویارک کے گورنر کے عہدے پر کام کرنے والی پہلی خاتون ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button