اسپورٹس

نیوزی لینڈ ٹیم کے آل راؤنڈر بروس ٹیلرکا انتقال

نیوزی لینڈ ٹیم کے آل راؤنڈر بروس ٹیلرکا انتقال

getty-news

آکلینڈ: (اردودنیا.اِن)نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر بروس ٹیلر کا انتقال ہوگیا ہے ،ان کی عمر 77 سال تھی۔ بروس نے اپنے کیریئر میں 30 ٹیسٹ میچ کھیلے۔ اور898 رنز بنائے جس میں 2 سنچریاں اور 2 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنی بولنگ سے حیرت انگیز کارنامہ انجام دیا اور 111 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں 4 مرتبہ پانچ وکٹیں لینے کا حیرت انگیز کارنامہ انجام دیا ۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے ٹویٹ کرکے ان کے موت کی اطلاع دی۔

 

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر بروس ٹیلر دنیا کے واحد کھلاڑی تھے جنہوںنے ڈیبو میچ میں سنچری بنانے کے ساتھ پانچ وکٹیں بھی حاصل کیں۔ ہمارے خیالات ان کے کنبہ اور قریبی دوستوں کے ساتھ ہیں۔1965میں کولکاتہ ٹیسٹ میچ میں بروس ٹیلر نے حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 105 رنز بنائے ، یہ ٹیسٹ میچ ان کے کیریئر کا پہلا ٹیسٹ میچ تھا۔ اس ٹیسٹ میں انہوں نے 86 رنز دے کر 5 وکٹیں بھی حاصل کیں

متعلقہ خبریں

Back to top button