قومی خبریں

یوٹیوبر کارل رائس کوکیوں نہیں ہے ہندوستان آنے کی اجازت؟حکومت نے دہلی ہائی کورٹ میں رکھاموقف

نئی دہلی، 16 جولائی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مرکز نے جمعہ کے روز دہلی ہائی کورٹ کو بتایا کہ یوٹیوب بلاگر کارل راک (New Zealand YouTuber Karl Rock) کو ویزا کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر #بلیک #لسٹ کیا گیا ہے اور وہ شریک حیات ویزے پر کاروبار کررہے تھے۔ مرکز کی طرف سے پیش ہوئے وکیل #انوراگ اہلوالیہ نے جسٹس ریکھا پیلی کی بنچ کے سامنے کہاکہ انہیں ویزا کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے کے لئے بلیک لسٹ کیا گیا ہے، ہمیں ایک اسٹیٹس رپورٹ درج کرنے کی اجازت دیں، وہ شریک حیات ویزے پر کاروبار کر رہا تھا۔

عدالت بلاگر کی اہلیہ منیشا ملک کے ذریعہ دائر درخواست پر سماعت کررہی تھی۔ اس #پٹیشن میں اس نے اپنے شوہر کو ویزا دینے سے انکار کے مرکز کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے اور اسے من مانا اور غیر منطقی قرار دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ ویزا کی فراہمی مرکز کا خاص حق ہے لیکن یہ معقول ہونا چاہئے اور متعلقہ فریق کو اس کے بارے میں آگاہ کیا جانا چاہئے۔مرکز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت نے کہاکہ آپ اس کا #جواز پیش کرسکتے ہیں لیکن انہیں بھی آگاہ ہونا چاہئے۔

#ویزا جاری کرنا #حکومت کا حق ہے لیکن اس کا جواز پیش کیا جانا چاہئے۔ ساتھ ہی عدالت نے مرکز کو تین ہفتے میں جواب دینے کی ہدایت دی۔جسٹس پیلی نے کہا کہ اگر کوئی خفیہ معلومات ہیں تو مرکز سیل بند لفافے میں عدالت کو پہنچانے کے لئے آزاد ہے۔

ملک کے وکیل فوزیل احمد ایوبی نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکل کو حکومت کی طرف سے ویزا منسوخ کرنے کے بارے میں نہیں بتایا گیا تھا اور گذشتہ سال اکتوبر میں ہندوستان چھوڑنے کے بعد ان کے ویزا پر ’رد‘کی مہربناکسی وجہ کے لگادی گئی ہے۔ایوبی نے موکل کی جانب سے کہاکہ میں نے ویزا کی مدت میں توسیع کا مطالبہ کیا تھا لیکن اس کے بجائے انہوں نے مجھے ایگزٹ پرمٹ دیا۔

اس معاملے کی اگلی سماعت 23 ستمبر کو ہوگی۔کچھ دن پہلے، کارل رائس نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی #ہندوستانی #بیوی سے نہیں مل سکے کیونکہ ہندوستان کی حکومت انہیں آنے ہی نہیں دے رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button