بین الاقوامی خبریںسرورق

نومولود کو زور سے جھنجھوڑنے پر بچی کا انتقال، باپ کو 14 سال قید کی سزا

والد سیموئل نے اپنی بیٹی کو اس قدر شدید چوٹیں پہنچائیں

لندن ، 20مارچ :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)انگلینڈ میں ایک باپ کا زور زور سے جھنجھوڑنا 3 ماہ کی نومولود کے ہارٹ اٹیک کا سبب بن گیا جس سے بچی ایک ماہ زیر علاج رہنے کے بعد اسپتال میں دم توڑ گئی۔ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق 29 سالہ سیموئل وارنوک نے کورونا وائرس لاک ڈاؤن 2021 کے دوران اپنی 3 ماہ کی بیٹی میا Miyah Warnock کے قتل کا اعتراف کیا۔

سیموئل Samuel Warnock کے مطابق ولٹ شائر میں واقع ان کے گھر میں واقعہ پیش آنے کے بعد انہوں نے خود ایمبولنس کو کال کی جس کے بعد بچی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ ایک ماہ بعد انتقال کرگئی۔ بچی کے طبی معائنے میں موت کی کوئی فطری وجوہات نہ مل سکیں، طبی معائنے میں یہ بات سامنے آئی کہ بچی کی موت والد کے لرزہ خیز انداز میں جھنجھوڑنے اور قوت لگانے کے بعد سر میں شدید چوٹیں آنے کے بعد ہوئی۔

چیف انسپکٹر نے کہا کہ بچی کے والد سیموئل نے اپنی بیٹی کو اس قدر شدید چوٹیں پہنچائیں کہ وہ دل کا دورہ پڑنے پر چل بسی، وہ ایک ماہ اسپتال میں زیر علاج رہی لیکن جانبر نہ ہوسکی انگلینڈ کی عدالت نے سیموئل وارنوک کولاپرواہی اور غیر ذمہ دار ی کے باعث بچی کو قتل کرنے پر 14 سال قید کی سزا سنائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button