بین ریاستی خبریں

اترپردیش: گنگا میں دیوی دیوتائوں کی تصویروں کے ساتھ بند بکس میں ملی نوزائیدہ بچی 

غازی پور،16؍ جون:(اردودنیا/ایجنسیاں)اترپردیش کے علاقے غازی پور سے ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں گنگا میں ایک بند ڈبے میں بہتے ہوئے ایک نوزائیدہ بچی کے ملنے سے اس علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ بچی غازی پور کے دادری گھاٹ پر ایک ملاح کو ملی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے بچی کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ جبکہ جس کنبہ کو یہ بچی ملی ہے وہ اس کی پرورش کے اصرار پر قائم ہے۔
لڑکی کہاں سے آئی ہے ، اس کے والدین کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔غازی پور میں دادری گھاٹ کے قریب گلو چودھری نامی ملاح کا گھر ہے۔ جب گذشتہ اتوار کو گلو نے گنگا میں ایک بند بکس بہتا ہوا دیکھا تو اسے شک ہوا۔ جب اس نے باکس کھولا تو ایک نوزائیدہ بچی اس میں رو رہی تھی۔ بچی کو چنری میں لپیٹی ہوئی تھی اور اس کے چاروں طرف دیوی اوردیوتائوں کی تصاویر تھیں۔
گلو چودھری بچی کو گھر لے آیا ۔ اس دوران وہاں موجود لوگوں نے موبائل سے لڑکی کی تصویر کھینچی۔ آج بدھ کے روز مقامی پولیس کو بچی کے بارے میں معلومات ملی۔ پولیس فوری طور پر گلو چوہدری کے گھر پہنچی اور نوزائیدہ بچی کو تھانے لے آئی۔گلو چودھری اور اس کا کنبہ بچی کو گنگا جی کی امانت سمجھ کر اس کی پرورش کرنے پرمصر ہے۔
گلو چودھری کی بہن نے بتایا کہ ہم بچی کو ماں گنگا کا پرساد سمجھ کر پالنا چاہتے ہیں۔ ہم بچی کو کسی اور کو نہیں دینا چاہتے۔ لیکن آج کوتوالی پولیس آئی اور اسے اپنے ساتھ لے گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button