بین ریاستی خبریں

میرٹھ میں این آئی اے کا چھاپہ ، دو گھرسے بھاری مقدار میں پستول اور دستی بم برآمد

میرٹھ ، 5اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)یوپی کے میرٹھ کے کٹھور میں کارروائی کرتے ہوئے این آئی اے نے ایک بار پھر چھاپہ مارا ہے۔ چھاپے کے دوران این آئی نے دو لوگوں کے پاس سے مبینہ طور پر بڑی مقدار میں پستول اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔ تاہم پولیس اس معاملہ میں کسی قسم کی معلومات سے انکار کر رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ این آئی اے نے رات سے کٹھور تھانہ علاقہ کے رادھنا گاؤں میں ڈیرے ڈال رکھے تھے۔

تفصیلات کے مطابق کٹھور تھانہ علاقہ میں منگل کو کارروائی کرتے ہوئے رادھنا گاؤں میں خلافت اور بھورے نامی دو شخص کے گھر پر صبح 3 بجے اور دوپہر 1 بجے چھاپہ مارا ۔ بتایا گیا کہ این آئی اے نے دونوں ملزمان کو مفرور پایا،لیکن ان کے گھروں سے مبینہ طور پر چھاپے کے دوران بڑی مقدار میں نیم ساختہ پستول اور دستی بم ملے ہیں۔ خیال رہے کہ میرٹھ ہمیشہ اسلحہ کی فراہمی کے معاملے میں این آئی اے کے نشانے پر رہتا ہے۔

میرٹھ سے ہتھیاروں کی فراہمی کے کئی کیس سامنے آچکے ہیں۔ آر ایس ایس لیڈر کے قتل کیس میں میرٹھ سے ہتھیار بھی فراہم کیے گئے تھے۔پنجاب میں آر ایس ایس لیڈر رویندر گوسائی کے قتل کے معاملہ میں 2016 میں میرٹھ سے اسلحہ فراہم کیا گیا تھا۔ واضح ہوکہ غیر قانونی اسلحہ سازی کا کاروبار میرٹھ کے کٹھور ، سردھنا ، موانا ، ہستینا پور ، روہٹا ، سرور پور اور لساڑی گیٹ میں چلتا رہتا ہے۔ جس کا میرٹھ پولیس نے کئی بار انکشاف کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button