سرورققومی خبریں

این آئی اے کی بڑی کارروائی، پانچ ریاستوں میں پی ایف آئی کے کئی اڈوں پر چھاپے

پانچ ریاستوں میں ممنوعہ تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارے۔

نئی دہلی :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)  نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے اتوار (13 اگست) کو پانچ ریاستوں میں ممنوعہ تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارے۔ ایک اہلکار نے کہا کہ یہ کارروائی امن کو خراب کرنے اور لوگوں میں فرقہ وارانہ جذبات پیدا کرکے ملک کو غیر مستحکم کرنے کی پی ایف آئی کی سازش کو ناکام بنانے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر کی گئی۔ این آئی اے نے یوم آزادی سے پہلے یہ بڑی کارروائی کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کیرالہ، کرناٹک، مہاراشٹر، مغربی بنگال اور بہار میں 14 مقامات کی تلاشی لی گئی، جس میں کئی ڈیجیٹل آلات کے ساتھ ساتھدستاویزات بھی ضبط کی گئیں۔ این آئی اے نے کیرالہ کے کننور اور ملاپورم، کرناٹک میں دکشینا کنڑ، مہاراشٹر کے ناسک اور کولہاپور، مغربی بنگال کے مرشد آباد اور بہار کے کٹیہار میں چھاپے مارے۔

تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق، پی ایف آئی معاشرے کے بعض طبقات کے خلاف جنگ چھیڑ کر نوجوانوں کو بنیاد پرست بنانے اور انہیں ہتھیاروں کی تربیت فراہم کرنے کی سازش کر رہا ہے۔ ایجنسی کو شبہ ہے کہ پی ایف آئی کے درمیانی درجے کے کئی اراکین ٹرینر کے طور پر کام کر رہے ہیں، اپنے ریڈیکل کیڈر کے لیے مختلف ریاستوں میں ہتھیاروں کے تربیتی کیمپ چلا رہے ہیں۔ایجنسی کئی ماہ سے چھاپے مار رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ این آئی اے اس سازش کو ناکام بنانے کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔ انٹیلی جنس کی بنیاد پر تحقیقاتی ایجنسی ان کیڈروں اور کارندوں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے گزشتہ کئی ماہ سے مختلف ریاستوں میں کئی مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔ این آئی اے نے اپریل 2022 میں پی ایف آئی کے خلاف دہلی میں کیس درج کیا تھا۔ گزشتہ سال مرکزی حکومت نے پی ایف آئی اور اس سے منسلک تنظیموں پر پانچ سال کے لیے پابندی لگا دی تھی۔ اس دوران پی ایف آئی کے کئی لیڈروں کو بھی حراست میں لیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button