این آئی اے کا دعویٰ:ہندوستان میں آن لائن پروپیگنڈے کے ذریعے جال پھیلانے کی کوشش میں آئی ایس
نئی دہلی، 17 ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) آن لائن پروپیگنڈے کے ذریعے ہندوستان میں اپنا جال پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔ این آئی اے کا کہنا ہے کہ اس نے #دہشت گردانہ #حملوں، #سازش اور #فنڈنگ سے متعلق 37 معاملات کی #تفتیش کی ہے جو کہ #اسلامک #اسٹیٹ کے نظریے سے متاثر ہیں، جس میں یہ بات منظر عام پر آئی ہے۔ #ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایسی کسی بھی سرگرمی کی اطلاع دی جانی چاہیے۔
این آئی اے نے ایک ہاٹ لائن #نمبر (011-24368800) جاری کیا ہے جس کے ذریعے ان لوگوں کے خلاف شکایات درج کی جا سکتی ہیں جو نوجوانوں کو بنیاد پرست بنانے یا سوشل میڈیا کے ذریعے آئی ایس آئی ایس کا نظریہ پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔این آئی اے نے 16 ستمبر کو تمل ناڈو میں تلاشی لی اور مدورائی حزب التحریر کیس میں ایک ملزم کو گرفتار کیا۔ تفتیش سے یہ بات سامنے آئی کہ ملزم نے دوسروں کے ساتھ مل کر حزب التحریر کے نام پر سازش کی تاکہ اسلامک اسٹیٹ کو دوبارہ قائم کیا جائے اور ہندوستان سمیت دنیا بھر میں شریعت نافذ کیا جائے۔
این آئی اے کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق این آئی اے نے تازہ معاملہ جون 2021 میں درج کیا تھا۔ این آئی اے نے اب تک آئی ایس سے متعلق 31 مقدمات میں چارج شیٹ دائر کی ہے اور ان میں سے 27 ملزمان کو عدالت میں جاری مقدمے کی سماعت کے دوران سزابھی سنائی گئی ہے۔



