بین الاقوامی خبریں

نائجيريا ميں اسکول کے درجنوں بچے اغواء

کيبی:(اردودنیا/ایجنسیاں)نائجيريا کی رياست کيبی ميں مسلح حملہ آوروں نے ايک اسکول کے اسی سے زائد بچوں کو اغواء کر ليا ہے۔اسکول کے ايک استاد عثمان اليو نے بتايا کہ اغواء کيے جانے والے طلب علموں کی اکثريت لڑکيوں پر مشتمل ہے۔ رياستی پوليس کے ترجمان نے بتايا ہے کہ حملہ آوروں نے اپنی کارروائی کے دوران کم از کم ايک پوليس اہلکار کو بھی ہلاک کر ديا۔

نائجيريا کے اس خطے ميں يہ گزشتہ تين ہفتوں کے دوران بڑے پيمانے پر اغواء کی تيسری بڑی کارروائی ہے۔ حکام نے اسکول کے آس پاس کے جنگلات ميں تلاش جاری رکھی ہوئی ہے مگر فی الحال يہ بے نتيجہ ہی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button