بین الاقوامی خبریں

نائیجیریا: سرحدی علاقے میں دہشت گردوں کا حملہ، 15 فوجی ہلاک، 6 لاپتہ

نیامے ،03؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) آفریقی ملک  نائیجر کے برکینا  فاسو کے ساتھ سرحدی علاقے میں ایک دہشتگرد حملے کے نتیجے میں 15 فوجی ہلاک، 7 زخمی اور 6لاپتہ ہوگئے ہیں۔ فرانسیسی خبررساں ادارے نے نائیجر کی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ ملک کے جنوب مغربی علاقے میں برکینا فاسو کی سرحد کے قریب اس وقت پیش آیا جب گھات لگائے #دہشتگردوں نے  وہاں سے گزرنے والے ایک #فوجی قافلے پر #دھماکہ خیز مواد سے حملہ کردیا۔ انھوں نے بتایا کہ #نائیجر کی فوج نے دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے طیاروں کی مدد سے تلاش کی وسیع پیمانے پر کارروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button