جرائم و حادثاتسرورق

ممبئی کے 5 اسٹار ہوٹل سے 12 کروڑ کی لوٹ

علامتی تصویر
 

نقلی پولیس بن کر آئے لٹیروں نے دیا واقعے کو انجام

ممبئی: (اردودنیا.اِن)ممبئی کے ولے پارلے علاقے میں واقع فائیو اسٹار ہوٹل میںٹھہرے 2 افراد سے 12 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ درج شکایت کے مطابق جعلی پولیس کی شکل میں آنے والے ڈاکوئوں نے ہوٹل پر چھاپہ مارا اور متاثرین کے 12 کروڑ روپے لے کر مفرور ہوگئے۔

پولیس نے اس معاملے میں 8 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ یہ جعلی پولیس بن کر لوٹ ہوئی یا پولیس کی جعلی کہانی بنا کر ان تمام پہلوؤں کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ موصولہ معلومات کے مطابق ممبئی پولیس میں درج شکایت کے مطابق 17 فروری کی شام کو دو افراد باوا ہوٹل میں قیام پذیر تھے، ان کے پاس ایک بیگ تھا جس میں 12 کروڑ نقد تھا۔

وہ یہ رقم کسی کودینے کیلئے لائے تھے لیکن شام کے قریب دو بجے کچھ نامعلوم افراد باجوا ہوٹل جو ائیرپورٹ کے قریب واقع ہیں کے پاس آئے اور ان دونوں کو پولیس اہلکار کہتے ہوئے ان کی تفتیش شروع کردی۔ اس کے بعد زبردستی ان کی رقم چھین کر ہوٹل کے کمرے سے باہر چلے گئے۔ان پیسوں کی شکایت کرنے والوں کے پاس رسید اور آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کواس بارے میں معلومات تھی یا نہیں،

یہ ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے۔ اس معاملے میں چونکانے والی بات یہ ہے کہ یہ واقعہ 17 فروری کو پیش آیا تھا، جبکہ شکایت کنندہ آنند انگیلے، جو پیشے سے مزدوری کا ٹھیکیدار ہے،

نے 19 فروری کو یہ شکایت درج کی تھی۔ چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ جب یہ واقعہ وائل پارلے پولیس اسٹیشن کا ہے، تو ایف آئی آر کوولا پولیس اسٹیشن میں کیوں درج کی گئی؟ جو موقع سے 6 کلومیٹر دور ہے۔ممبئی پولیس کے ترجمان ایس چیتنیا کے مطابق ممبئی پولیس نے اس معاملے میں 8 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

آئی پی سی 392، 170، 34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تاہم یہ 8 افراد کون ہیں اور یہ ریکیٹ کس طرح کام کررہا تھا، ممبئی پولیس نے ابھی تک انکشاف نہیں کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button