سرورققومی خبریں

وزیر خزانہ کا راہول گاندھی پرنشانہ :’ہم دو، ہمارے دو‘ میں داماد کی زمین واپس کرنے کی بات کرتے ہیں تواچھا ہوتا

وزیر خزانہ کا راہول گاندھی پرنشانہ :’ہم دو، ہمارے دو‘ میں داماد کی زمین واپس کرنے کی بات کرتے ہیں تواچھا ہوتا


نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے ہفتہ کو لوک سبھا میں مالی سال 2021-22 کے بجٹ پر بحث کا جواب دیتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے راہول گاندھی پرکسانوں کے مسائل کے ذریعہ نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ کانگریس نے انتخابات جیتنے کے لئے کسان قانون پر یوٹرن لیا ہے۔ مدھیہ پردیش اور راجستھان میں ان کے انتخابی وعدے کے مطابق کسانوں کا قرض معاف نہیں کیا گیا۔

ہمیں امید تھی کہ اپنی حکومت پنجاب سے کسانوں کو راحت دلائیںگے ۔ تین قانون میں کچھ کوتاہیاں نکالیںگے۔ اور دکھائیںگے کہ یہ کسان مخالف ہے۔اس کے ساتھ انہوں نے کہاکہ اگر

’ہم دو ، ہمارے دو‘ میں داماد کی زمین واپس کرنے کی بات کرتے تو اچھا ہوتا ،لیکن ایسا کچھ نہیں کہا۔

واضح رہے کہ مرکزی حکومت پر ساز باز والے پونجی واد کو فروغ دینے کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے ہفتہ کے روز کہا کہ غریب لوگ اور ملک عوام حکومت کے دوست ہیں اور وہ ان کے لئے کام کرتی ہے ۔

سیتارامن نے 2021-22 کے بجٹ پر لوک سبھا میں ہونے والی بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار نے پردھان منتری سوانیدھی یوجنا کے تحت ایک سال کے لئے غریبوں ، رہڑی پٹری والے دوکاندار کو 10000 روپئے کی مالی مدد ایک سال کے لیے دی ، جس میں ایک سال بعد لوٹانے یا ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید وقت دینے کا انتظام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے 50 لاکھ رہڑی پٹری والوں نے اس اسکیم سے فائدہ اٹھایا۔

سیتارامن نے کانگریس کا نام لئے بغیر کہاکہ ہمارے دوست (کرونیز) داماد نہیں ہیں۔ ایسے لوگ اس پارٹی کی آڑ میں چھپے ہوئے ہیں جسے عوام نے مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ غریبوں اور کسانوں کا بجٹ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button