نئی دہلی،12ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کاروں میں سیٹ بیلٹ اور ایئر بیگ کی اہمیت پر بڑھتی توجہ کے درمیان، روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اب اس ویڈیو کو لے کر نتن گڈکری اور اکشے کمار لوگوں کے نشانے پر آگئے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو جہیز کو فروغ دے رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگوں کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو کے ذریعے جہیز کے نظام کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ بھارت میں جہیز لینا یا دینا قابل جرم سزا ہے۔شیو سینا لیڈر پرینکا چترویدی نے کہا کہ یہ مسائل سے بھرا اشتہار ہے۔ ایسی تخلیقات کو کون پاس کرتا ہے؟
کیا حکومت اس اشتہار کے ذریعے سیکورٹی کو فروغ دینے کے لیے پیسہ خرچ کر رہی ہے یا ایسے اشتہار کے ذریعہ جہیز کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔ ترنمول کانگریس کے قومی ترجمان ساکیت گوکھلے نے کہا کہ ہندوستانی حکومت کی جانب سے جہیز کے نظام کو سرکاری طور پر بڑھاوا دینے والے اشتہار کو دیکھنا برا ہے۔اکشے کمار کی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے، شادی کے بعد اپنی بیٹی کو گاڑی میں رخصت کرتے ہوئے ایک شخص کہتا ہے کہ گاڑی میں سن روف اور جدید ترین میوزک سسٹم سمیت تمام جدید سہولیات موجود ہیں۔
6 एयरबैग वाले गाड़ी से सफर कर जिंदगी को सुरक्षित बनाएं।#राष्ट्रीय_सड़क_सुरक्षा_2022#National_Road_Safety_2022 @akshaykumar pic.twitter.com/5DAuahVIxE
— Nitin Gadkari (@nitin_gadkari) September 9, 2022
اس پر پولیس اہلکار کا کردار ادا کرنے والے اکشے کمار کا کہنا ہے کہ گاڑی میں صرف دو ایئر بیگز ہیں۔ ویڈیو میں گاڑیوں میں چھ ایئر بیگ ہونے سے حفاظتی فوائد کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے۔ ویڈیو کے آخر میں گاڑی بدل دی جاتی ہے۔مرکزی وزیر نتن گڈکری نے جمعہ کو 6 ایئر بیگ کی حمایت میں ایک ویڈیو شیئر کیا تھا۔ انہوں نے لکھا، ‘6 ایئر بیگز والی گاڑی میں سفر کرکے زندگی کو محفوظ بنائیں۔



