نئی دہلی،17؍ ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ ان کی وزارت دہلی سے جے پور تک الیکٹرک ہائی وے بنانے کے لیے ایک غیر ملکی کمپنی کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے۔ نتن گڈکری نے راجستھان کے ڈوسا میں دہلی ۔ممبئی ایکسپریس وے (ڈی ایم ای) کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ الیکٹرک ریلوے انجن کی طرح بسوں اور ٹرکوں کو بھی بجلی سے چلائے جائیں گے ۔
اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں
انہوں نے کہا کہ دہلی سے جے پور تک #الیکٹرک ہائی وے بنانا میرا #خواب ہے۔ یہ ابھی تک ایک مجوزہ منصوبہ ہے۔ ہم ایک غیر ملکی #کمپنی کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔
#گڈکری نے #دہلی-ممبئی #ایکسپریس وے کی پیش رفت کا جائزہ لیا ، جس کے شروع ہونے بعد توقع ہے کہ دہلی اور ممبئی کے درمیان سڑک کا سفر 24 کے بجائے 12 گھنٹوں میں مکمل ہوگا۔ یہ آٹھ لین کا ایکسپریس وے دہلی ، #ہریانہ ، راجستھان ، مدھیہ پردیش اور گجرات سے گزرے گا۔



