سرورققومی خبریں

عام بجٹ 2021 : انکم ٹیکس سلیب میں کوئی تبدیلی نہیں

عام بجٹ 2021 : انکم ٹیکس سلیب میں کوئی تبدیلی نہیں ، 75 سال سے اوپر والوں کو ITR سے چھوٹ

لوگوں,لوگوں,بجٹ
نئی دہلی: (ایجنسیاں) وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی جانب سے پیش ہوئے عام بجٹ میں انکم ٹیکس سلیب پر نوکری پیشہ لوگوں کی نظریں مرکوز تھی ، لیکن اس مرتبہ بجٹ میں انکم ٹیکس سلیب میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ حالانکہ وزیر خزانہ نے 75 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کیلئے انکم ٹیکس ریٹرن فائلنگ میں راحت کا اعلان کیا ہے۔

اس کے مطابق 75 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو اب آئی ٹی آر فائل نہیں کرنا ہوگا۔ وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ حکومت 75 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں پر پڑنے والا دباؤ کم کرنے جارہی ہے۔ حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ادائیگی کرنے والے بینک ان کا ضروری ٹیکس کاٹ لیں گے۔

بجٹ میں وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ چھوٹے ٹیکس دہندگان کیلئے مقدمہ بازی کو مزید کم کرنے کیلئے تنازع حل کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ یہ کمیٹی ٹرانسپیرنسی کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ٹیکس اسسٹمنٹ کی مدت کو کم کرکے چھ سال سے تین سال کیا جارہا ہے۔

اس سے اب تین سال سے زیادہ پرانے انکم ٹیکس کیس نہیں کھولے جائیں گے۔بجٹ میں وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے این آر آئی لوگوں کیلئے بھی سہولیات کا اعلان کیا۔ انہوں نے اس دوران کہا کہ این آر آئی لوگوں کو ٹیکس بھرنے میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا ، لیکن اس مرتبہ حکومت انہیں دوہرے ٹیکس سسٹم سے چھوٹ دے رہی ہے۔

بجٹ 2021: جانیں کیا کیا بیچنے والی ہے مودی حکومت!

متعلقہ خبریں

Back to top button