قومی خبریں

یو پی آئی کے ذریعہ ادائیگی پر چارجس نہیں

نئی دہلی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے یو پی آئی UPI کے ذریعہ ادائیگی پرچارجس وصول کرنے کے منصوبہ کی خبروں کے درمیان حکومت کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے۔ مرکزی وزارت فینانس نے واضح کیا کہ یو پی آئی لین دین پر کوئی سروس چارج عائد نہیں کیا جائے گا اورحکومت کی جانب سے یو پی آئی خدمات کے لیے کوئی چارج عائد کرنے کا منصوبہ نہیں ہے۔ وزارت فینانس کے مطابق ادائیگی کے پلیٹ فارم کو فروغ دینے کا اعلان کیا گیا ہے جو کہ سستی اور صارف دوست ہیں۔ حکومت کی جانب سے یہ وضاحت ان میڈیا رپورٹس کے بعد سامنے آئی ہے جس میں دعویٰ کیا جارہا تحا کہ آر بی آئی نے یو پی آئی کے ذریعہ ادائیگی پرچارجس وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button