اسپورٹسسرورق

کوئی کارپوریٹ نہیں، خود اڑیشہ حکومت کررہی ہے ہندوستانی ہاکی ٹیم کو اسپانسر

نئی دہلی ،03؍اگست :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ہندوستانی ہاکی ٹیم نے #ٹوکیو اولمپکس میں اپنی شاندار کارکردگی سے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ مردہاکی ٹیم یا خواتین کی #ہاکی ٹیم کی بات کریں تو دونوں نے اس اولمپکس میں دھوم مچائی ہے۔ ہندوستان کی مرد اور #خواتین دونوں ٹیمیں #اولمپکس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ پورے ملک کو دونوں ٹیموں سے تمغے جیتنے کی توقع ہے۔ اولمپکس کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ ہندوستان کی خواتین ٹیم سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔

اولمپکس میں ہاکی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد اڑیشہ کے وزیراعلیٰ نوین پٹنائک کی سوشل میڈیا پر خو ب چرچا ہونے لگی ہے۔ عام طور پر بڑے کارپوریٹ کھیلوں کے مہا کمبھ میں حصہ لینے والی ٹیموں کو اسپانسر کرتے ہیں، لیکن ہندوستانی ہاکی کے ساتھ ایسا نہیں ہے۔ دراصل #اڈیشہ حکومت خود ہندوستانی ہاکی ٹیم کی سرپرستی کر رہی ہے، کوئی بڑی کمپنی یا کارپوریٹ نہیں۔

اڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک کی اس کے لیے سوشل میڈیا پر تعریف کی جا رہی ہے۔ دراصل جب ہندوستانی ہاکی ٹیم کو مالی مدد کی ضرورت تھی، اڈیشہ حکومت ان کے ساتھ کھڑی تھی۔ اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ #نوین پٹنائک اپنے اسکول کے دنوں میں ہاکی گول کیپر بھی رہے ہیں۔ آج انڈین ہاکی ٹیم جسے اڈیشہ حکومت کی سرپرستی حاصل ہے، اپنے مضبوط کھیل سے پوری دنیا کا دل جیت لیا ہے۔

اڈیشہ ملک کی پہلی ریاست ہے جس نے ہندوستانی ہاکی ٹیم کو اسپانسر کیا۔ سہارا نے اڑیشہ حکومت سے پہلے انڈین ہاکی کو اسپانسر کیا تھا، لیکن سال 2018 میں سہارا نے سرکاری اسپانسر شپ واپس لے لی۔ جب ہندوستان میں کرکٹ سب کا دل جیت رہی تھی، اس وقت اڈیشہ حکومت نے ہندوستانی ہاکی کی مدد کی اور اسے نئی زندگی دی۔ #ہندوستانی ٹیم آج اولمپکس میں جس طرح کا کھیل دکھا رہی ہے اس کے پیش نظر اڈیشہ حکومت کی تعریف کرنا ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button