قومی خبریں

آرین خان کی ضمانت پر نہیں ہوا فیصلہ ، اب کل (جمعرات) ہوگی سماعت

ممبئی، 27 اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کروز ڈرگز کیس میں اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان، ماڈل منمون دھامیچا اور ارباز مرچنٹ کی درخواست ضمانت پر آج فیصلہ نہ ہوسکا۔ بمبئی ہائی کورٹ میں کل بھی سماعت جاری رہے گی۔ آج مسلسل دوسرا دن تھا جب وکلاء نے عدالت میں دلائل دئے۔آریان خان اور دیگر کو این سی بی نے 2 اکتوبر کو کروز سے منشیات برآمد ہونے کے سلسلے میں حراست میں لیا تھا، بعد میں اسے گرفتار کر لیا گیا۔

اس معاملے میں این سی بی نے اب تک 20 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں سے دو کو منگل کو ٹرائل کورٹ سے ضمانت مل گئی۔ آریان خان اس وقت آرتھر روڈ جیل میں بند ہیں۔منگل کو بھی ہائی کورٹ میں آریان کی ضمانت پر سماعت ہوئی۔ سینئر وکیل مکل روہتگی نے ان کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے کہا تھا کہ آریان خان سے کوئی منشیات برآمد نہیں ہوئی ہے۔ پردیپ گابا نے آریان کو کروز پر مہمان کے طور پر بلایا تھا۔ ساتھ ہی اس نے سمیر وانکھیڑے کے خلاف جبرا وصولی کی کوشش کے الزام سے خود کو الگ کرلیا۔

دراصل اس کیس کے اہم گواہ پربھاکر سیل نے این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے پر غیرقانونی وصولی کی کوشش کرنے کا الزام لگایا ہے۔ 2 اکتوبر کو وانکھیڑے کی قیادت میں این سی بی ٹیم نے کروز پر چھاپہ مارا۔ این سی بی نے وصولی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی ہے۔

ارباز مرچنٹ کی طرف سے آج ایڈوکیٹ امیت دیسائی پیش ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ جب مبینہ جرم کی سزا ایک سال سے کم ہے۔ سی آر پی سی کی دفعہ 41 اے کے تحت نوٹس جاری کیا جانا چاہیے تھا،چھوٹے جرائم میں گرفتاری مستثنیٰ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button