اتحاد پرچراغ کو کرناہے فیصلہ مرکز میں کانگریس کے بغیر بی جے پی کے خلاف کوئی محاذ ممکن نہیں ہے: تیجسوی یادو
نئی دہلی ،29؍ جون :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)#آر جے ڈی رہنما #تیجسوی #یادو نے بہار میں ایل جے پی کے ساتھ چراغ پاسوان کے اتحاد پر کھل کر اپنے موقف کا اظہار کیا ہے۔ تیجسوی نے این ڈی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اتحاد سے متعلق فیصلہ چراغ کو کرنا ہے۔ اگر نظریات یکساں ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ لیکن پہل چراغ #پاسوان کو کرنی ہوگی۔
بہار انتخابات میں چراغ پاسوان کے جے ڈی یو مخالف موقف سے آر جے ڈی کی مدد کرنے کے سوال پرتیجسوی نے کہا کہ آر جے ڈی کی سیٹیں زیادہ نہیں آئیں کیوں کہ چراغ پاسوان نے مدد کی ہے۔ ان کے امیدوار کی وجہ سے ہمارے بھی کئی امیدوار ہار گئے ۔جب تیجسوی سے پوچھا گیا کہ کیا کانگریس کو الگ رکھ کر بی جے پی کے خلاف مرکز میں کوئی محاذ تشکیل دیا جاسکتا ہے، تو انہوں نے اس کی تردید کی۔
بہار میں حزب اختلاف کی جماعت کے رہنما تیجسوی نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی کہا ہے کہ کانگریس کو اس کی بنیاد بننی ہوگی۔ کانگریس کے ساتھ ہی اپوزیشن کے آپشن کا تصور کیا جاسکتا ہے۔ ایسی 200 لوک سبھا نشستیں ہیں جہاں کانگریس براہ راست مقابلے میں ہے۔ جہاں علاقائی پارٹیاں مضبوط ہیں وہاں انہیں آگے رکھنا پڑے گا۔ تیاری ابھی سے شروع کرنی ہوگی۔
یہ اتحاد کس طرح آگے بڑھے گا؟ اس لئے وقت ضائع کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے بغیر کامیاب نہیں ہوں گے۔ قائد تمام جماعتیں مل طے کرلیں گی۔لالو پرساد یادو کی صحت سے متعلق سوال پرتیجسوی نے کہا کہ انہیں گردے میںتکلیف ہے، ذیابیطس جیسی دیگر پریشانیاں ہیں، لیکن 5 جولائی کو پارٹی کے قیام کے 25 سال مکمل ہو رہے ہیں۔
کورونا مدت سے متعلقہ پابندیوں کی وجہ سے ہم عوامی پروگرام نہیں کرسکیں گے، لیکن آن لائن پروگراموں کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ دہلی میں موجود لالو جی اس پروگرام سے خطاب کریں، کیونکہ پورا ملک ان کو سننا چاہتا ہے۔



