صرف 9 دن چینی نہ کھانے سے جسم میں حیرت انگیز تبدیلیاں
ہم اپنی روز کی خوارک میں اندازاً 9 چمچ چینی کے کھاتے ہیں
ہم روزانہ اوسطاً 9 چمچ چینی کھاتے ہیں، اور اگر اس مقدار سے زیادہ چینی استعمال کی جائے تو یہ جسم پر منفی اثرات ڈالتی ہے۔ لیکن کیا ہو اگر ہم چینی کا استعمال بالکل بند کر دیں؟ حالیہ تحقیق کے مطابق صرف 9 دن میں ہماری صحت پر اس کے حیران کن اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
جرنل Obesity میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق، چینی کو خوراک سے مکمل طور پر نکالنے سے صرف نو دن کے اندر جسم میں کئی مثبت تبدیلیاں آ سکتی ہیں۔
اس تحقیق میں 43 موٹے بچوں کو شامل کیا گیا جن کی عمریں 9 سے 18 سال کے درمیان تھیں۔ ان کی خوراک میں چینی کی جگہ اسٹارچ شامل کیا گیا، جس میں حرارے (کیلوریز) تو اتنے ہی تھے، لیکن چینی شامل نہیں تھی۔
🔬 تحقیق کے نتائج:
-
بلڈ پریشر میں 4.3 فیصد کمی
-
کولیسٹرول میں 12.5 فیصد کمی
-
خالی پیٹ انسولین کی سطح میں 53 فیصد کمی
تحقیق کرنے والے ڈاکٹر رابرٹ لسٹنگ کے مطابق بچوں کی صحت میں خوشگوار تبدیلی دیکھی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اگر والدین اپنی بچوں کی خوراک سے چینی کو نکال سکیں تو یہ ان کی مجموعی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہو سکتا ہے۔
چینی، ایک خاموش قاتل!
ڈاکٹر رابرٹ کا کہنا ہے کہ چینی ہماری صحت کے لیے اتنی ہی خطرناک ہو سکتی ہے جتنی تمباکو یا کوکین، کیونکہ اس سے جو چربی پیدا ہوتی ہے، وہ دل، جگر اور گردوں کے لیے نقصان دہ ہوتی ہے۔ ان کے مطابق مسئلہ صرف چینی سے ملنے والے حراروں کا نہیں، بلکہ چینی میں موجود کیمیکلز اور اس سے پیدا ہونے والی چربی کا ہے جو جسم میں مختلف خطرناک بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔



