بین ریاستی خبریں

ویکسین نہیں توتنخواہ نہیں، پنجاب حکومت کا اپنے ملازمین کو فرمان

چنڈی گڑھ22دسمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) دعویٰ کیاجاتاہے کہ ویکسین لینااختیاری امرہے لیکن دوسری طرف ایسے فرمان جاری کیے جارہے ہیں جومجبورکرنے اور دباو دینے اورلازمی کرنے کے زمرے میں آتے ہیں۔پنجاب حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر ریاستی سرکاری ملازمین اپنا کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نہیں دیتے ہیں تو ایسے ملازمین کو ان کی تنخواہ نہیں ملے گی۔

بیان میں کہا گیا کہ ہوسکتا ہے کسی کو کورونا ویکسین کی دونوں ویکسین مل گئی ہوں اور کسی کے پاس ایک ہی ویکسین بھی ہو، تاہم تنخواہ کے لیے ملازمین کو اپنے سرٹیفکیٹس حکومت پنجاب کے جاب پورٹل پرڈالنے ہوں گے۔ پنجاب کے سرکاری ملازمین جو سیلری پورٹل پر اپنا سرٹیفکیٹ نہیں ڈالیں گے ان کی تنخواہ روک دی جائے گی۔

پنجاب حکومت نے اپنے ملازمین سے کہا ہے کہ وہ سیلری پورٹل پر کورونا ویکسین کے سرٹیفکیٹ لگائیں اور یہ حکم ان دونوں پر لاگو ہوگا جنھوں نے ایک یا دونوں خوراکیں لی ہیں۔تاہم حکومت کے حکم نامے میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ جن ملازمین نے ویکسین نہیں لگائی۔

ان کے خلاف کیا کارروائی کی جائے گی۔ لوگوں کو ویکسین لگوانے کی ترغیب دینے کے لیے حکومت پنجاب کی یہ سخت پالیسی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کورونا کی نئی اقسام اومیکرون کے کیسز میں اضافہ ہورہاہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button