
تھانے 9نومبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مہاراشٹرا میں تھانے میونسپل کارپوریشن (ٹی ایم سی)نے اپنے ان ملازمین کو تنخواہیں ادا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جنہوں نے انسدادکوویڈ-19 ویکسین کی ایک خوراک نہیں لی ہے۔یہ فیصلہ ٹی ایم سی کے سینئر عہدیداروں نے پیر کو ایک میٹنگ میں لیا۔ میٹنگ میں میونسپل کمشنر ڈاکٹر وپن شرما اور تھانے کے میئر نریش مہاسکے بھی موجود تھے۔
پیر کی رات دیر ہوگئے ٹی ایم سی کے ذریعہ جاری کردہ سرکاری پریس ریلیز کے مطابق شہری ادارے کے جن ملازمین کو ویکسین کی پہلی خوراک بھی نہیں ملی ہے، انہیں ادائیگی نہیں کی جائے گی۔
وہ ملازمین جو دوسری خوراک کے اہل ہونے کے باوجود ویکسین نہیں کرواتے،انہیں بھی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔ٹی ایم سی نے تمام میونسپل ملازمین کے لیے اپنے متعلقہ دفاتر میں ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانے کو بھی لازمی قرار دیا ہے۔



