بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

ہنی ٹریپ گروہ کا پردہ فاش ، دو لڑکیاں سمیت پانچ افراد گرفتار

نوئیڈا:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)نوئیڈا پولیس نے ہنی ٹریپ میں پھنسا کر لوگوں سے بھتہ وصول کرنے والے گروہ کو پردہ فاش کرتے ہوئے دو لڑکیاں سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے آٹھ موبائل فون ، گھڑی ، پرس ، 25 ہزار روپے ، ڈرائیونگ لائسنس ، چار اے ٹی ایم کارڈ ، ہونڈا سٹی کار اور پے ٹی ایم مشین بھی برآمد کی گئی ہے۔

نوئیڈا زون کے اے ڈی سی پی رن وجے سنگھ نے بتایا کہ پولیس نے سوم بازار کے قریب سے دو نوجوان لڑکی سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے ، جس میں کل دیپ کمار اور اس کی بیوی دیپا ، جس کا سیکٹر 18 میں گولڈن سپا نامی ایک مساج پارلر بھی ہے ،نیز سونٹی عرف پورن لال ، لکی عرف عرش ، ثناء عرف کاجل ، دیپا چوہان اور کلدیپ کمار پولیس کی گرفت میں آئے ہیں۔اے ڈی سی پی نے بتایا کہ متاثرہ شخص ایک میڈیا ہاؤس میں کام کرتے ہیں۔

3 جون کے دن متأثرہ شخص کو ملزم خاتون ثنا خان عرف کاجل نے سیکٹر 44 کے ایک فلیٹ میں ملنے کے بہانے بلایا تھا ، جہاں ثنا کے ساتھی دیپک نے متاثرہ شخص کو بیئر پلانے کے بعد قابل اعتراض حالت میں ویڈیو بنالی تھی۔ اس کے بعد ملزم نے اسے جیل بھیجنے کی دھمکی دے کر دو لاکھ ر قم کی پھروتی مانگی ۔

متاثرہ شخص کے پاس دو لاکھ رقم نہ ہونے کی وجہ سے ملزمان نے اس کے 25 ہزار ، دو موبائل فون اور ایک کار چھین لئے اور متأثرہ شخص کو بھگا دیا۔ اس کے بعد متاثرہ شخص نے سیکٹر 39 پولیس اسٹیشن میں اس معاملے کی شکایت درج کرائی ۔ملزمان نے بتایا کہ انہوں نے پچھلے 22 دنوں میں 15 افراد کو ہنی ٹریپ میں پھنسا کر لاکھوں روپے کی وصولی کی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق کہ پہلے ملزمان دہلی کے اشوک نگر میں ہنی ٹریپ کا کام کیا کر تے تھے۔ اس گروہ میں شامل خواتین بہانے سے مال ، بار اور پب وغیرہ مقامات پر آنے والے لوگوں سے دوستی کرتی تھیں۔

اس کے بعد خاتون اس شخص کو متعینہ جگہ پر ملاقات کے لئے بلاتی تھی ،پھر شراب پلانے کے بعد بلیک میل کرکے قابل اعتراض حالت کی ویڈیو بناکر جعل سازی کیا کرتی تھی، متاثرہ شخص کو بدنام کرنے کی دھمکیاں دے کر رقم ، موبائل اور ان جیسی قیمتی چیز چھین لیا کرتے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button